BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائی، دعا کی اور قومی استحکام اور خوشحالی کے لیے دلی خواہشات کا اظہار کیا۔

وانا، جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران آرمی چیف نے نماز عید میں شرکت کی اور قوم کی فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی لگن نہ صرف قوم کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے بلکہ حب الوطنی کا حقیقی ثبوت بھی ہے۔

انہوں نے افسران اور جوانوں کی ثابت قدم خدمات کی تعریف کی اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں ان کے اہم کردار پر زور دیا۔

آرمی چیف نے خیبر پختونخوا کے عوام کی بہادری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج کی کامیابیوں کی جڑیں ان شہداء کی قربانیوں پر منحصر ہیں جنہوں نے امن و استحکام کے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

قبل ازیں پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا جنہوں نے علاقے میں تعینات فورسز کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔

Comments

Comments are closed.