BR100 Decreased By (-0.62%)
BR30 Decreased By (-0.28%)
KSE100 Decreased By (-0.5%)
KSE30 Decreased By (-0.44%)
BAFL 56.40 Decreased By ▼ -0.34 (-0.6%)
BIPL 26.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 33.29 Decreased By ▼ -0.39 (-1.16%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.48 (4.89%)
DFML 18.09 Decreased By ▼ -0.43 (-2.32%)
DGKC 205.49 Decreased By ▼ -2.38 (-1.14%)
FABL 96.95 Decreased By ▼ -1.95 (-1.97%)
FCCL 52.81 Decreased By ▼ -0.71 (-1.33%)
FFL 16.39 Decreased By ▼ -0.29 (-1.74%)
GGL 23.34 Decreased By ▼ -0.23 (-0.98%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -2.39 (-0.79%)
HUBC 217.25 Decreased By ▼ -0.86 (-0.39%)
HUMNL 10.45 Decreased By ▼ -0.21 (-1.97%)
KEL 7.21 Decreased By ▼ -0.14 (-1.9%)
LOTCHEM 28.80 Decreased By ▼ -0.31 (-1.06%)
MLCF 93.74 Decreased By ▼ -1.76 (-1.84%)
OGDC 318.80 Increased By ▲ 0.86 (0.27%)
PAEL 41.13 Decreased By ▼ -0.70 (-1.67%)
PIBTL 16.36 Decreased By ▼ -0.14 (-0.85%)
PIOC 281.01 Increased By ▲ 1.00 (0.36%)
PPL 222.00 Increased By ▲ 2.26 (1.03%)
PRL 48.55 Increased By ▲ 3.96 (8.88%)
SNGP 106.10 Decreased By ▼ -1.39 (-1.29%)
SSGC 28.25 Decreased By ▼ -0.68 (-2.35%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.11 (-1.26%)
TPLP 12.25 Increased By ▲ 0.15 (1.24%)
TRG 59.20 Decreased By ▼ -0.83 (-1.38%)
UNITY 9.90 Decreased By ▼ -0.21 (-2.08%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

فروری: سیمنٹ کی فروخت 6.82 فیصد اضافے سے 3.065 ملین ٹن ریکارڈ

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں جنوری 2025 کے دوران ماہانہ بنیاد پر 11.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم فروری 2025 کے...
شائع اپ ڈیٹ

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں جنوری 2025 کے دوران ماہانہ بنیاد پر 11.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم فروری 2025 کے دوران صنعت یہ رفتار برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فروری 2025 کے دوران مقامی سیمنٹ کی فروخت 3.065 ملین ٹن رہی جو فروری 2024 میں 2.869 ملین ٹن تھی، یہ نمو 6.82 فیصد کا معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

دوسری جانب برآمدات کی ترسیلات میں 34.30 فیصد کا اضافہ ہوا اور فروری 2025 کی ایکسپورٹ 531,736 ٹن رہی جو فروری 2024میں 395,935 ٹن تھی۔ فروری 2025 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.596 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 3.265 ملین ٹن رہی تھی

فروری 2025 میں شمالی علاقے کی سیمنٹ ملوں نے 2.556 ملین ٹن سیمنٹ سپلائی کیا، جو فروری 2024 میں 2.433 ملین ٹن کے مقابلے میں 5.06 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی علاقے کی ملوں نے فروری 2025 میں 1.04 ملین ٹن سیمنٹ سپلائی کیا، جو فروری 2024 میں 0.831 ملین ٹن کے مقابلے میں 25.04 فیصد زیادہ ہے۔

شمالی علاقے کی سیمنٹ ملوں نے مقامی مارکیٹ میں 2.507 ملین ٹن سیمنٹ بھیجا، جو فروری 2024 کی 2.338 ملین ٹن ترسیلات کے مقابلے میں 7.22 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی علاقے کی ملوں نے فروری 2025 میں مقامی مارکیٹ میں 557,895 ٹن سیمنٹ بھیجا، جو فروری 2024 کی 531,044 ٹن ترسیلات کے مقابلے میں صرف 5.06 فیصد زیادہ ہے۔

شمالی علاقے کی سیمنٹ ملوں کی برآمدات میں 47.82 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی، جو فروری 2024 میں 95,393 ٹن سے گھٹ کر فروری 2025 میں 49,780 ٹن رہ گئی۔ دوسری جانب، جنوبی علاقے کی برآمدات میں 60.36 فیصد اضافہ ہوا، جو فروری 2024 میں 300,542 ٹن سے بڑھ کر فروری 2025 میں 481,956 ٹن ہو گئی۔

اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں صنعت دوست اقدامات کرے گی تاکہ اس شعبے کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کی صنعت بہت سی متعلقہ صنعتوں کو راغب کرتی ہے اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.