پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 17 فروری 2025 کو سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سرہ روغہ میں خوارج [دہشت گردوں] کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 30 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔























Comments
Comments are closed.