BR100 Increased By (0.25%)
BR30 Increased By (0.43%)
KSE100 Increased By (0.33%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 60.40 Decreased By ▼ -0.24 (-0.4%)
BIPL 24.46 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 31.77 Increased By ▲ 0.15 (0.47%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.04 (-0.34%)
DFML 15.99 Increased By ▲ 0.17 (1.07%)
DGKC 210.62 Increased By ▲ 0.54 (0.26%)
FABL 96.80 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
FCCL 62.40 Increased By ▲ 0.31 (0.5%)
FFL 14.73 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 19.79 Increased By ▲ 0.37 (1.91%)
HBL 314.25 Increased By ▲ 1.01 (0.32%)
HUBC 208.70 Decreased By ▼ -0.28 (-0.13%)
HUMNL 8.85 Increased By ▲ 0.05 (0.57%)
KEL 6.24 Increased By ▲ 0.08 (1.3%)
LOTCHEM 24.92 Decreased By ▼ -0.13 (-0.52%)
MLCF 106.00 Increased By ▲ 0.73 (0.69%)
OGDC 317.95 Increased By ▲ 1.86 (0.59%)
PAEL 35.87 Increased By ▲ 0.43 (1.21%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 1.32 (0.48%)
PPL 226.11 Increased By ▲ 0.76 (0.34%)
PRL 80.19 Decreased By ▼ -0.20 (-0.25%)
SNGP 95.05 Increased By ▲ 0.32 (0.34%)
SSGC 24.41 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.70 Increased By ▲ 0.11 (1.45%)
TPLP 13.11 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
TRG 56.05 Increased By ▲ 1.22 (2.23%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.06 (0.72%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.06 (4.92%)

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 فروری 2025 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری مارا گیا۔

بیان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت لقمان عرف نصرت (افغان شہری) کے نام سے ہوئی جو افغانستان میں صوبہ خوست کے ضلع سپیرا کا رہائشی کمال خان کا بیٹا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش کو تحویل میں لینے کے لیے عبوری افغان حکومت کے حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری 2025 کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری کو ہلاک کیا گیا تھا۔

Comments

Comments are closed.