BR100 Decreased By (-0.97%)
BR30 Decreased By (-1.55%)
KSE100 Decreased By (-0.89%)
KSE30 Decreased By (-0.94%)
BAFL 57.16 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 27.08 Decreased By ▼ -0.39 (-1.42%)
BOP 33.35 Decreased By ▼ -0.60 (-1.77%)
CNERGY 10.76 Decreased By ▼ -0.19 (-1.74%)
DFML 18.01 Decreased By ▼ -0.19 (-1.04%)
DGKC 207.89 Decreased By ▼ -5.44 (-2.55%)
FABL 100.29 Decreased By ▼ -0.67 (-0.66%)
FCCL 54.68 Decreased By ▼ -1.17 (-2.09%)
FFL 16.07 Decreased By ▼ -0.14 (-0.86%)
GGL 24.48 Decreased By ▼ -0.60 (-2.39%)
HBL 303.25 Decreased By ▼ -3.59 (-1.17%)
HUBC 219.33 Decreased By ▼ -3.68 (-1.65%)
HUMNL 10.49 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
KEL 7.29 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.32 Decreased By ▼ -0.38 (-1.37%)
MLCF 95.67 Decreased By ▼ -1.24 (-1.28%)
OGDC 317.05 Decreased By ▼ -3.95 (-1.23%)
PAEL 42.34 Decreased By ▼ -0.85 (-1.97%)
PIBTL 16.77 Increased By ▲ 0.04 (0.24%)
PIOC 276.22 Decreased By ▼ -11.36 (-3.95%)
PPL 218.15 Decreased By ▼ -4.69 (-2.1%)
PRL 57.37 Decreased By ▼ -1.78 (-3.01%)
SNGP 101.08 Decreased By ▼ -2.78 (-2.68%)
SSGC 25.57 Decreased By ▼ -0.39 (-1.5%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.24 (-2.8%)
TPLP 12.79 Increased By ▲ 0.03 (0.24%)
TRG 61.00 Increased By ▲ 0.61 (1.01%)
UNITY 10.06 Decreased By ▼ -0.14 (-1.37%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.02 (-1.64%)

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 4 فروری بروز منگل شام 4 بجے سے شروع ہوگی۔ یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پیر کے روز ایک اخباری بیان میں کہی ہے۔

پی سی بی کے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک شناختی کارڈ پرزیادہ سے زیادہ 10 ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق آن لائن ٹکٹ یہاں دستیاب ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ منگل سے ٹی سی ایس (انفوگرافک منسلک) کے 8 ایکسپریس مراکز پر بھی دستیاب ہوں گے۔

بیان کے مطابق یہ سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی کیونکہ نئے اپ گریڈ شدہ قذافی اسٹیڈیم (جی ایس ایل) اور نیشنل بینک اسٹیڈیم (این بی ایس) بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے تیار ہیں۔

شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹیں 350 روپے تک سستی قیمت پر دستیاب ہوں گی۔

پی سی بی کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ویک اینڈ میچز (پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 8 فروری کو جی ایس ایل) اور (فائنل، 14 فروری، این بی ایس میں) 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

لاہور میں نو تعمیر شدہ انکلوژرز ماجد خان اور ظہیر عباس (وی وی آئی پی انکلوژرز) والے شائقین کے لیے ہفتے کے روز ٹکٹوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 5 ہزار روپے جبکہ پیر کو شائقین کے لیے یہ ٹکٹ 4 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

اقبال اینڈ پر وقار یونس اور وسیم اکرم (وی وی آئی پی انکلوژرز) کے لیے ہفتہ کے میچ کا ٹکٹ 3500 روپے سے شروع ہوگا جبکہ پیر کو ہونے والے میچ کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے ہوگی۔ وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) والے شائقین کے لیے ہفتے کے میچ کے ٹکٹ 2 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پیر کو شائقین انہی انکلوژرز سے 1500 روپے میں ایکشن سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ہفتہ کو سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے پریمیم انکلوژرز (راجاز اور سعید انور) کے شائقین کے لیے 1500 روپے میں ٹکٹ دستیاب ہوں گے جبکہ پیر کو ہونے والے میچ کا ٹکٹ ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم میں جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد) کے شائقین کے لیے پیر کے میچ کا ٹکٹ 350 روپے اورپفتے کے میچ کے لیے 500 روپے میں ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ فرسٹ کلاس انکلوژرز (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز) کے شائقین کے لیے پیر کے میچ کا ٹکٹ ایک ہزار روپے جبکہ 1500 روپے میں ہفتے کے میچ کے ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

لاہور میں شائقین گیلری (ہاسپٹلٹی) باکسز سے ہفتے کے میچ کے لیے 6 ہزار روپے اور پیر کے میچ کے لیے 5 ہزار روپے میں ایکشن دیکھ سکتے ہیں۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے لیے جنرل انکلوژرز (آصف اقبال، نذر محمد، وقار حسن اور یونس خان) کے ٹکٹ شائقین کو بدھ کے میچ کے ٹکٹ 350 روپے میں دستیاب ہوں گے جب کہ جمعے کو سہ فریقی سیریز کے فائنل کے ٹکٹ 500 روپے میں حاصل کئے جاسکیں گے۔

فرسٹ کلاس انکلوژرز (عمران خان، انتخاب عالم، وسیم اکرم، وسیم باری اور شاہد آفریدی) کے انٹری ٹکٹ 750 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ جمعہ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹ ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ پریمیم انکلوژرز (اقبال قاسم، محمد برادرز، نسیم الغنی) بدھ کے میچ کے لیے شائقین کے لیے ٹکٹ ایک ہزار روپے جبکہ جمعے کے میچ کے ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود، حنیف محمد اور جاوید میانداد) کے ٹکٹوں کی قیمت بدھ کو ہونے والے میچ کے لیے 1500 روپے ہوگی جبکہ جمعہ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت 2000 روپے ہوگی۔ یونیورسٹی اینڈ پر واقع وی وی آئی پی انکلوژرز (ماجد خان اور ظہیر عباس) کے بدھ کے میچ کے لیے شائقین کے لیے ٹکٹ 4 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ شائقین جمعے کے فائنل میچ کے لیے 5 ہزار روپے میں ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

بدھ کے میچ کے لیے گیلری کی نشستیں شائقین کے لیے 5 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی جبکہ جمعے کوفائنل میچ کے یاد گار لمحات سے شائقین 6 ہزار روپے میں ٹکٹ خرید کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.