BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.09 (0.37%)
BOP 31.47 Increased By ▲ 0.24 (0.77%)
CNERGY 11.70 Increased By ▲ 0.11 (0.95%)
DFML 15.75 Increased By ▲ 0.02 (0.13%)
DGKC 203.65 Decreased By ▼ -2.72 (-1.32%)
FABL 96.30 Increased By ▲ 0.31 (0.32%)
FCCL 61.60 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.06 (0.3%)
HBL 309.55 Decreased By ▼ -1.10 (-0.35%)
HUBC 204.50 Decreased By ▼ -0.83 (-0.4%)
HUMNL 8.77 Increased By ▲ 0.18 (2.1%)
KEL 6.33 Increased By ▲ 0.07 (1.12%)
LOTCHEM 24.79 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.50 Increased By ▲ 2.11 (0.67%)
PAEL 35.51 Decreased By ▼ -0.29 (-0.81%)
PIBTL 13.65 Increased By ▲ 0.18 (1.34%)
PIOC 271.69 Increased By ▲ 1.18 (0.44%)
PPL 226.60 Increased By ▲ 4.79 (2.16%)
PRL 80.30 Increased By ▲ 1.22 (1.54%)
SNGP 93.98 Increased By ▲ 0.30 (0.32%)
SSGC 23.90 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.26 (3.52%)
TPLP 13.04 Increased By ▲ 0.53 (4.24%)
TRG 53.38 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.37 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
WTL 1.41 Increased By ▲ 0.16 (12.8%)
پاکستان

ایس سی او اجلاس: وزیر اعظم نے غزہ میں نسل کشی کا معاملہ اٹھادیا، جنگ بندی کا مطالبہ

شائع اپ ڈیٹ
At SCO CHG, PM Shehbaz raises genocide against Palestinians, calls for ceasefire

وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری غیر مشروط اور فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے جس سے فلسطین کی آزاد ریاست کا قیام ممکن ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس کے اختتامی کلمات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم غزہ میں جاری نسل کشی کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کو یقینی بنائے جس کے نتیجے میں 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس نے آنے والی نسلوں کے لئے بہتر اور زیادہ پائیدار مستقبل کے لئے رکن ممالک کے عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کو کونسل کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اعلان کیا کہ سی ایچ جی کا اگلا اجلاس اگلے سال روس میں ہوگا۔

وزیراعظم نے روسی وزیراعظم کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اہداف اور مقاصد کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ سیاسی اختلافات پر تعاون کو ترجیح دیں اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کریں کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے عوام کے باہمی فائدے کے لئے استحکام اور ترقی کا مینار بنی رہے۔

دو روزہ اجلاس کے اختتام سے پہلے انہوں نے اجلاس کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے شرکت کرنے والے ممالک کے عزم اور حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی جن میں چین کے وزیر اعظم لی کیانگ، بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوفچینکو، قازقستان کے وزیر اعظم اولزاس بیکتینوف، روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن، تاجک وزیر اعظم کوہیر رسول زودہ، ازبک وزیر اعظم عبداللہ اریپوف، کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین ژپاروف اکیلبیک، ایران کے وزیر تجارت سید محمد اتابیک شامل اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامینیم جے شنکر شامل تھے۔

اس کے علاوہ منگولیا ایک مبصر ریاست کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کر رہا ہے جس کی نمائندگی وزیر اعظم اویون ایرڈین لووسنامسرائی اور ترکمانستان بطور خصوصی مہمان کر رہے ہیں جس کی نمائندگی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد میردوف کر رہے ہیں۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر معززین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈائریکٹر ایس سی او ریجنل اینٹی ٹیررازم اسٹرکچر (آر اے ٹی ایس) روسلان مرزائیوف، بورڈ آف بزنس کونسل کے چیئرمین عاطف اکرام شیخ اور ایس سی او انٹربینک یونین کونسل کے چیئرمین مراد یلی بائیف شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.