BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.09 (0.37%)
BOP 31.47 Increased By ▲ 0.24 (0.77%)
CNERGY 11.70 Increased By ▲ 0.11 (0.95%)
DFML 15.75 Increased By ▲ 0.02 (0.13%)
DGKC 203.65 Decreased By ▼ -2.72 (-1.32%)
FABL 96.30 Increased By ▲ 0.31 (0.32%)
FCCL 61.60 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.06 (0.3%)
HBL 309.55 Decreased By ▼ -1.10 (-0.35%)
HUBC 204.50 Decreased By ▼ -0.83 (-0.4%)
HUMNL 8.77 Increased By ▲ 0.18 (2.1%)
KEL 6.33 Increased By ▲ 0.07 (1.12%)
LOTCHEM 24.79 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.50 Increased By ▲ 2.11 (0.67%)
PAEL 35.51 Decreased By ▼ -0.29 (-0.81%)
PIBTL 13.65 Increased By ▲ 0.18 (1.34%)
PIOC 271.69 Increased By ▲ 1.18 (0.44%)
PPL 226.60 Increased By ▲ 4.79 (2.16%)
PRL 80.30 Increased By ▲ 1.22 (1.54%)
SNGP 93.98 Increased By ▲ 0.30 (0.32%)
SSGC 23.90 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.26 (3.52%)
TPLP 13.04 Increased By ▲ 0.53 (4.24%)
TRG 53.38 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.37 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
WTL 1.41 Increased By ▲ 0.16 (12.8%)
پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ملائیشین وزیراعظم کا علاقائی سلامتی و دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی...
شائع اپ ڈیٹ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران ملائیشین وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور آرمی چیف کو اسی تناظر میں ملائیشیا کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے دعوت نامے پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب دورہ پاکستان کو سراہا جس سے دونوں ممالک اور افواج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ان شعبوں میں ٹھوس نتائج کے حصول کیلئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مسلم امہ کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سیری انور ابراہیم 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

داتو سری انور ابراہیم اپنے 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے توائرپورٹ پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو سلامی دی تھی جبکہ اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی، اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو پھول پیش کیے تھے۔

Comments

Comments are closed.