پاکستان

ملائیشین وزیر اعظم کی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آمد

  • وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ملائیشین ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا
شائع October 2, 2024

ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سیری انور بن ابراہیم تین روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ملائیشین ہم منصب کا استقبال کیا۔

ملائیشین وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں وزراء، نائب وزراء اور سینئر حکام شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیر اعظم انور ابراہیم پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

فریقین تجارت، رابطے، توانائی، زراعت، حلال انڈسٹری، سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے وسیع ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس موقع پر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Comments

200 حروف