بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 12 ستمبر کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں بی ایل اے کے ٹھکانوں پر کامیاب مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے نتیجے میں بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شافو سملانی عرف تادن، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادر مری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور بے گناہ لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

بلوچستان کے بہادر عوام نے نام نہاد آزادی پسندوں کی آڑ میں دہشت گردوں کو مسترد کر دیا ہے۔

Comments

200 حروف