BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.09 (0.37%)
BOP 31.47 Increased By ▲ 0.24 (0.77%)
CNERGY 11.70 Increased By ▲ 0.11 (0.95%)
DFML 15.75 Increased By ▲ 0.02 (0.13%)
DGKC 203.65 Decreased By ▼ -2.72 (-1.32%)
FABL 96.30 Increased By ▲ 0.31 (0.32%)
FCCL 61.60 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.06 (0.3%)
HBL 309.55 Decreased By ▼ -1.10 (-0.35%)
HUBC 204.50 Decreased By ▼ -0.83 (-0.4%)
HUMNL 8.77 Increased By ▲ 0.18 (2.1%)
KEL 6.33 Increased By ▲ 0.07 (1.12%)
LOTCHEM 24.79 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.50 Increased By ▲ 2.11 (0.67%)
PAEL 35.51 Decreased By ▼ -0.29 (-0.81%)
PIBTL 13.65 Increased By ▲ 0.18 (1.34%)
PIOC 271.69 Increased By ▲ 1.18 (0.44%)
PPL 226.60 Increased By ▲ 4.79 (2.16%)
PRL 80.30 Increased By ▲ 1.22 (1.54%)
SNGP 93.98 Increased By ▲ 0.30 (0.32%)
SSGC 23.90 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.26 (3.52%)
TPLP 13.04 Increased By ▲ 0.53 (4.24%)
TRG 53.38 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.37 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
WTL 1.41 Increased By ▲ 0.16 (12.8%)

راولپنڈی انتظامیہ نے عدلیہ سے متعلق متنازع آئینی ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیاقت باغ میں ہونے والے احتجاج سے قبل کنٹینرز لگا دیے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے سے روکنے کے لیے شہر اور ملحقہ علاقوں میں مختلف مقامات پر ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی راولپنڈی میں بڑا جلسہ کرے گی۔ انہوں نے حامیوں سے کہا کہ وہ وقت پر جلسہ گاہ پہنچ جائیں۔

ان کے احتجاج سے قبل پنجاب حکومت نے راولپنڈی ڈویژن میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

نوٹیفکیشن میں تمام سیاسی اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں، مظاہروں اور اسی طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایک متعلقہ پیشرفت کے طور پر ،جمعے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ احتجاج میں پی ٹی آئی کے سینئر وکلا سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین، لطیف کھوسہ، اعظم سواتی اور نیاز اللہ نیازی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ امید کی واحد کرن ہے لیکن حکومت اس کے اختیارات ختم کرنا چاہتی ہے۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء حکومت کے مجوزہ آئینی پیکج بالخصوص اضافی آئینی عدالتوں کے قیام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی عدالتیں پہلے ہی موجود ہیں اور پی ٹی آئی مزید عدالتوں کے قیام کی مخالفت کرتی ہے۔

Comments

Comments are closed.