BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارت، اقتصادی، توانائی، رابطے اور سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لئے اگلے ماہ اسلام آباد میں روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک اور ان کے وفد کا اسلام آباد میں خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح سمجھتا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ اس سال جولائی کے اوائل میں انہوں نے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بہت نتیجہ خیز بات چیت کی تھی، اس موقع پر انہوں نے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کے لئے اعلی سطح وفد بھیجنے پر صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔

روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے روس کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور روس کے تعلقات کو تعمیری اور باہمی طور پر فائدہ مند قرار دیا۔

فریقین نے باقاعدگی سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے روس اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا بھی مشاہدہ کیا۔

یہ مفاہمت نامہ دونوں ممالک کی مشترکہ تفہیم اور خواہش کی عکاسی کرتا ہے تاکہ مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

دریں اثنا روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک پاکستان کے سرکاری دورے کے اختتام پر اسلام آباد سے روانہ ہوگئے۔

اسلام آباد ائرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ شفقت علی خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.