پاکستان

امریکہ اور پاکستان کا زرعی شعبے کو فروغ دینے کیلئے کموڈٹی مارکیٹ قائم کرنے پر تبادلہ خیال

  • وزیر خزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، اقدام کا خیر مقدم، پاکستانی معشیت میں زراعت کے کردر پر روشنی ڈالی گئی
شائع September 10, 2024

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب سمیت امریکہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام نے پاکستان میں اجناس کی مارکیٹ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ پیش رفت محمد اورنگزیب کی یو ایس کموڈٹی فیوچر ٹریڈنگ کمیشن (سی ایف ٹی سی) میں بین الاقوامی امور کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کیون پکولی سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین عاکف سعید، فنانس ڈویژن کے سینئر حکام اور پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں زرعی اجناس مارکیٹ کے کردار اور ایس ای سی پی اور سی ایف ٹی سی کے درمیان اجناس کی فیوچر مارکیٹ کی ترقی، ریگولیشن اور نگرانی کے حوالے سے جاری استعداد کار بڑھانے کے تربیتی سیشنز کے سلسلے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔’

ملاقات کے دوران اورنگزیب نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کی معیشت میں زراعت کے کردار بالخصوص ملک کی جی ڈی پی میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک کی معاشی ترقی کے حقیقی لیور ہیں۔

انہوں نے کہا، “آئی ٹی پاکستان کی معیشت کی بنیاد ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2024 ء کے دوران پاکستان کی معیشت میں 2.38 فیصد اضافہ ہوا جبکہ زراعت ترقی کے اہم محرک کے طور پر ابھری اور اہم فصلوں کی پیداوار میں ڈبل ڈیجٹ نمو کی وجہ سے 6.25 فیصد کی متاثر کن نمو ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت اور آئی ٹی دونوں بڑے پیمانے پر مقامی عوامل پر کارفرما ہیں اور ان شعبوں میں صحت مند اور مستقل ترقی قومی معیشت کے لیے ان کی برآمدی صلاحیت کے پیش نظر ایک مثبت علامت اور استحکام کا عنصر ہے۔

Comments

200 حروف