BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان ان کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔ ان کی آخری ملاقات جون 2023 میں پیرس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔

وزیراعظم نے گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 3 بلین امریکی ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے ملنے میں پاکستان کی حمایت پر جارجیوا کا شکریہ ادا کیا جو اب تکمیل کے قریب ہے۔ توقع ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس (آج) پیر کو ہوگا جس میں 1.1 ارب ڈالر کی حتمی قسط کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے گزشتہ سال ایس بی اے کو بروقت حاصل کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت کو سراہا تھا۔

وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو بتایا کہ ان کی حکومت پاکستان کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں اپنی مالیاتی ٹیم کو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنے، سخت مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور ایسی دانشمندانہ پالیسیوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی جو میکرو اکنامک استحکام اور پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنائیں۔

دونوں فریقوں نے پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں شمولیت پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گزشتہ سال میں حاصل ہونے والے فوائد کو مستحکم کیا جائے اور اس کی اقتصادی ترقی کی رفتار مثبت رہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ جاری پروگرام کے بارے میں اپنے ادارے کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Comments

Comments are closed.