وزارت اطلاعات و ٹیلی کمیونیکیشن کے ہدایت نامے کے تحت پی ٹی اے کو 700، 1800، 2100، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں اسپیکٹرم نیلام کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے
جہاں ایک طرف زیادہ ریزرو قیمتیں مقرر کرنے سے ٹیلی کام آپریٹرز کے نیلامی میں دلچسپی کم ہونے کا خدشہ ہے، تو دوسری جانب قیمتیں کم رکھنے کی صورت میں سخت جانچ پڑتال اور ماضی کی نیلامیوں سے موازنہ کیے جانے کا اندیشہ لاحق ہے۔