کیا پاکستان کو جی ایم او فصلیں کاشت کرنی چاہئیں؟
- جب تک پاکستان جی ایم او اور غیر جی ایم او فصلوں کو مؤثر طور پر ریگولیٹ، مانیٹر اور الگ رکھنے کے ساتھ افلاٹوکسِن، کیڑے مار ادویات کی مقررہ حدود سے تجاوز، ایس پی ایس معیارات پر کمزور عمل درآمد اور بکھرے ہوئے زرعی نظام جیسے بنیادی مسائل حل نہیں کرلیتا، اسے جی ایم او فصلوں کی کاشت وسعت دینے کے بجائے اپنی زرعی گورننس مضبوط بنانے کو ترجیح دینی چاہیے۔




















