BR100 Decreased By (-0.3%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.22%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.88 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
BIPL 24.61 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 30.93 Decreased By ▼ -0.35 (-1.12%)
CNERGY 11.53 Decreased By ▼ -0.27 (-2.29%)
DFML 17.53 Decreased By ▼ -0.13 (-0.74%)
DGKC 201.24 Decreased By ▼ -1.66 (-0.82%)
FABL 92.97 Decreased By ▼ -0.63 (-0.67%)
FCCL 59.73 Decreased By ▼ -0.80 (-1.32%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.26 (-1.75%)
GGL 21.02 Decreased By ▼ -0.02 (-0.1%)
HBL 304.12 Increased By ▲ 0.10 (0.03%)
HUBC 212.01 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
HUMNL 8.14 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
KEL 5.99 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.21 Decreased By ▼ -0.37 (-1.45%)
MLCF 107.31 Decreased By ▼ -0.48 (-0.45%)
OGDC 310.02 Decreased By ▼ -0.33 (-0.11%)
PAEL 33.92 Decreased By ▼ -0.34 (-0.99%)
PIBTL 13.00 Decreased By ▼ -0.21 (-1.59%)
PIOC 282.96 Decreased By ▼ -0.89 (-0.31%)
PPL 222.19 Decreased By ▼ -0.81 (-0.36%)
PRL 79.98 Decreased By ▼ -1.89 (-2.31%)
SNGP 90.29 Decreased By ▼ -1.83 (-1.99%)
SSGC 25.52 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 13.81 Increased By ▲ 0.16 (1.17%)
TRG 54.26 Increased By ▲ 0.13 (0.24%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.19%)
WTL 1.18 Decreased By ▼ -0.04 (-3.28%)

مجوزہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر کابینہ ارکان کو سرِعام ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے روکنے کیلئے وزیرِاعظم شہباز شریف کی مداخلت خوش آئند ہے، تاہم اس تنازع نے ایک بنیادی مسئلے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے: بااختیار عہدوں پر فائز افراد کی جانب سے پیشگی مشاورت کے بغیر سیاسی طور پر حساس تجاویز سامنے لانے کا رجحان جس کے بعد حکومت اور اس کے اتحادیوں کو ان کے نتائج سے نمٹنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

نئے صوبوں کے قیام کی تجویز خصوصاً ایسے وزیر کی جانب سے پیش کیے جانے کی صورت میں جسے مقتدر حلقوں کے قریب سمجھا جاتا ہو، اس کے وقت، مقصد اور پسِ پردہ سیاسی محرکات کے حوالے سے کئی سنگین سوالات کو جنم دیتی ہے۔

پاکستان ایک وفاق ہے جس کی اکائیوں کی اپنی تاریخی، ثقافتی اور سیاسی شناختیں ہیں۔ اس انتظام میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی کوشش لازماً خدشات کو جنم دے گی، بالخصوص چھوٹے صوبوں میں جہاں ایک عرصے سے سیاسی اور معاشی محرومیوں کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔ لہٰذا پاکستان پیپلز پارٹی کا سخت ردِعمل، خصوصاً سندھ کی تقسیم کی کسی بھی کوشش کی مخالفت، غیر متوقع نہیں ہونا چاہیے۔ سندھ اسمبلی کی جانب سے صوبے کی تقسیم کے خلاف متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد کو محض جماعتی سیاست کا اظہار قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایک منتخب صوبائی اسمبلی کا اجتماعی مؤقف ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

زیادہ اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ صوبوں کی تعداد نہیں بلکہ کمزور طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی ناکامیاں، اختیارات کا ارتکاز، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں کی جانب سے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکامی ہے۔ نئے صوبوں کا قیام ان ساختی خامیوں کو خودبخود دور نہیں کرسکتا۔ بامعنی انتظامی، مالیاتی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے بغیر مزید صوبے بننے سے مسائل حل ہونے کے بجائے محض بڑے پیمانے پر وہی مسائل ایک نئی شکل میں سامنے آسکتے ہیں۔ اصل ترجیح موجودہ صوبائی اداروں کو مضبوط بنانے، بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہونی چاہیے کہ ترقیاتی وسائل محروم اور نظرانداز کیے جانے والے علاقوں تک پہنچیں۔

اسی طرح نئے صوبوں کے قیام کے معاملے کو ریفرنڈم کے ذریعے طے کرنے کی تجویز بھی خاصی متنازع ہے۔ ریفرنڈم کو آئینی طریقۂ کار کے متبادل یا منتخب صوبائی اسمبلیوں کو نظرانداز کرنے کے ایک آسان ذریعے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ آئین کے آرٹیکل 239(4) میں واضح طور پر درج ہے کہ کسی صوبے کی حدود میں تبدیلی سے متعلق آئینی ترمیم کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی کی کل رکنیت کے دو تہائی ارکان کی منظوری ضروری ہے جس کے ساتھ پارلیمان سے مطلوبہ منظوری حاصل کرنا بھی لازم ہے۔ یہ شق وفاقی ڈھانچے اور صوبائی خودمختاری کے تحفظ کی ایک بنیادی ضمانت ہے۔ کوئی سیاسی اقدام یا عوامی مشاورت اس آئینی تقاضے کو بالائے طاق نہیں رکھ سکتی۔

حکومت کو یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ اس قدر حساس معاملے کا آغاز عوامی اجتماعات میں تقاریر یا انفرادی وزرا کے بیانات کے ذریعے نہیں کیا جاسکتا۔ اگر واقعی اس بات پر قومی اتفاقِ رائے موجود ہے کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے پر نظرثانی کی ضرورت ہے تو اس معاملے پر سب سے پہلے مناسب پارلیمانی اور بین الحکومتی فورمز پر تبادلۂ خیال ہونا چاہیے۔ اس کے باوجود متاثرہ صوبوں کے آئینی حقوق اور ان کی خواہشات کو ہر صورت مقدم رکھنا ہوگا۔

ایسے وقت میں جب ملک معاشی دباؤ، سیاسی عدم استحکام اور طرزِ حکمرانی کے سنگین مسائل سے دوچار ہے، صوبائی حدود کا معاملہ دوبارہ اٹھانا غیر ضروری اور تقسیم کا باعث بننے والا اقدام ہے۔ وزیرِاعظم کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی کابینہ متنازع تجویز پر پیش رفت کرنے کے بجائے عوام کو درپیش سنگین مسائل پر توجہ مرکوز رکھے، کیونکہ اس تجویز سے اتحادی جماعتوں اور وفاقی اکائیوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔وفاق سے متعلق کسی بھی معاملے کو حل کرنے کے لیے آئین ہی واحد متفقہ اور مستند لائحۂ عمل رہنا چاہیے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف