BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 60.31 Increased By ▲ 0.39 (0.65%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.30 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.13 (1.12%)
DFML 17.64 Increased By ▲ 0.46 (2.68%)
DGKC 202.68 Decreased By ▼ -2.37 (-1.16%)
FABL 93.85 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.59 Decreased By ▼ -0.33 (-0.54%)
FFL 14.83 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
GGL 21.00 Decreased By ▼ -0.35 (-1.64%)
HBL 303.76 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 212.00 Increased By ▲ 0.57 (0.27%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.61%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 107.80 Decreased By ▼ -0.67 (-0.62%)
OGDC 310.99 Decreased By ▼ -0.46 (-0.15%)
PAEL 34.30 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 13.25 Decreased By ▼ -0.21 (-1.56%)
PIOC 283.85 Decreased By ▼ -1.05 (-0.37%)
PPL 223.40 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 81.80 Increased By ▲ 1.28 (1.59%)
SNGP 92.13 Increased By ▲ 1.09 (1.2%)
SSGC 25.58 Increased By ▲ 1.59 (6.63%)
TELE 7.77 Increased By ▲ 0.30 (4.02%)
TPLP 13.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.66%)
TRG 54.05 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.07 (0.84%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.03 (2.5%)
مارکٹس

اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی، انڈیکس 60 پوائنٹس گرگیا

  • کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 178,060.68 پوائنٹس پر بند
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری سیشن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدا میں تیزی سے گرا اور 177,781.82 پوائنٹس کی انٹرا ڈے کم ترین سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں خسارہ پورا کرتے ہوئے صبح کے وقت مثبت زون میں آگیا اور 178,374.47 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

تاہم کاروبار کے آخری نصف حصے میں فروخت کے دباؤ نے بیشتر اضافہ ختم کردیا جس کے نتیجے میں انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 60.57 پوائنٹس یا 0.03 فیصد کمی سے 178,060.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے مارکیٹ کے بعد جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ سیشن میں مارکیٹ کی گراوٹ کے بعد سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور عالمی مارکیٹوں سے ملنے والے ملے جلے اشاروں کے باعث کاروباری رجحان محدود رہا اور مارکیٹ میں تیزی کے امکانات کم ہوگئے۔

انڈیکس میں پوائنٹس کے اضافے کے حوالے سے آئی پی ایل، پی ایس او، ای ایف ای آر ٹی ، اینگرو اور بی اے ایچ ایل نمایاں رہے، جنہوں نے مجموعی طور پر بینچ مارک انڈیکس میں تقریباً 290 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

اس کے برعکس ایف ایف سی، پی ایس ای ایل اور یو بی ایل انڈیکس پر دباؤ ڈالنے والے بڑے حصص رہے، جنہوں نے مجموعی طور پر تقریباً 175 پوائنٹس کی کمی کی۔

بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی۔ عالمی مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال کے دوران بلند سطحوں پر فروخت کے دباؤ نے کاروبار کے ابتدائی منافع کو ختم کردیا، جس کے نتیجے میں بیشتر اہم انڈیکس منفی زون میں بند ہوئے۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 421.03 پوائنٹس یا 0.24 فیصد کمی کے بعد 178,121.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر، جمعرات کو ایشیائی حصص میں معمولی تیزی دیکھی گئی، جو ایک نادر بحالی تھی۔ اس سے قبل وال اسٹریٹ شدید گراوٹ کے بعد سنبھل گئی تھی، تاہم مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں سرکلر فنانسنگ کے خدشات اور امریکی ٹیرف کے نئے دور نے تعطیلات کے باعث کم کاروباری سرگرمیوں والے سیشن میں محتاط ماحول برقرار رکھا۔

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی اینویڈیا ایک بار پھر تشویش کا مرکز رہی۔ ایس اینڈ پی نے چپ ساز کمپنی کے انتظامی امور اور بورڈ کی نگرانی میں کمزوریوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی کریڈٹ ریٹنگ کو ممکنہ تنزلی کے لیے زیرِ جائزہ رکھا۔

اینویڈیا کے حصص بدھ کو 3.9 فیصد کمی کے ساتھ 149.30 ڈالر پر بند ہوئے، جو اکتوبر کی 243.37 ڈالر کی بلند ترین سطح سے 2.3 ٹریلین ڈالر کم مارکیٹ قدر کے مساوی ہے۔

رات گئے وال اسٹریٹ نے اپنی ابتدائی گراوٹ کا بیشتر حصہ واپس حاصل کرلیا، کیونکہ سرمایہ کاروں نے رقم نسبتاً محفوظ اور دفاعی شعبوں میں منتقل کی۔ جمعرات کی صبح ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ نیس ڈیک فیوچرز 0.4 فیصد مضبوط ہوئے۔

جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جنوبی کوریا کے مرکزی انڈیکس میں 1.9 فیصد تیزی آئی۔ تاہم ماہ کے دوران جاپان کی مارکیٹ 8 فیصد، جنوبی کوریا 16 فیصد اور تائیوان 15 فیصد نیچے ہے۔

جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، تاہم نومبر میں اب تک یہ مجموعی طور پر 9 فیصد نیچے ہیں۔

دریں اثنا جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی ایک پیسے کے اضافے سے 276.45 روپے پر بند ہوئی۔

آل شیئر انڈیکس میں کاروباری حجم گزشتہ سیشن کے 643.87 ملین شیئرز کے مقابلے میں کم ہو کر 618.81 ملین شیئرز رہ گیا۔

اسی طرح حصص کی مالیت بھی 18.51 ارب روپے سے کم ہو کر 18.20 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

پر ویز احمد کمپنی 80.28 ملین شیئرز کی خرید و فروخت کے ساتھ کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہی، جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام کے 34.90 ملین اور زریعہ لمیٹڈ (رائٹس) کے 34.81 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 501 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 209 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 257 میں کمی جبکہ 35 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Comments

200 حروف