BR100 Increased By (0.49%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Increased By (0.36%)
KSE30 Increased By (0.43%)
BAFL 60.27 Increased By ▲ 0.59 (0.99%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
BOP 31.29 Decreased By ▼ -0.12 (-0.38%)
CNERGY 11.88 Decreased By ▼ -0.02 (-0.17%)
DFML 16.48 Decreased By ▼ -1.12 (-6.36%)
DGKC 202.00 Increased By ▲ 1.04 (0.52%)
FABL 93.88 Increased By ▲ 0.58 (0.62%)
FCCL 59.28 Decreased By ▼ -0.21 (-0.35%)
FFL 14.25 Decreased By ▼ -0.10 (-0.7%)
GGL 19.74 Decreased By ▼ -0.05 (-0.25%)
HBL 304.35 Increased By ▲ 0.22 (0.07%)
HUBC 206.95 Increased By ▲ 0.91 (0.44%)
HUMNL 8.08 Increased By ▲ 0.09 (1.13%)
KEL 6.19 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 25.90 Increased By ▲ 1.35 (5.5%)
MLCF 102.76 Decreased By ▼ -0.95 (-0.92%)
OGDC 313.00 Increased By ▲ 0.27 (0.09%)
PAEL 35.00 Increased By ▲ 0.12 (0.34%)
PIBTL 13.73 Decreased By ▼ -0.14 (-1.01%)
PIOC 269.10 Decreased By ▼ -2.54 (-0.94%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 82.69 Increased By ▲ 0.33 (0.4%)
SNGP 91.50 Decreased By ▼ -3.25 (-3.43%)
SSGC 23.92 Increased By ▲ 0.41 (1.74%)
TELE 7.37 Increased By ▲ 0.02 (0.27%)
TPLP 12.78 Increased By ▲ 0.03 (0.24%)
TRG 52.94 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.40 Increased By ▲ 0.09 (6.87%)
پاکستان

پی آئی اے نجکاری، جون 2027 میں مزید 90 ارب روپے ملنے کی توقع

  • نجکاری محض حصص کی منتقلی کا نام نہیں بلکہ اس کا مقصد نیا سرمایہ اور جدید مہارت لانا بھی ہے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے جمعرات کو کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری سے 80 ارب روپے کی نئی ایکویٹی اور حکومت کو 10 ارب روپے حاصل ہوئے جب کہ جون 2027 میں نجکاری کے اگلے مرحلے سے مزید 90 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں چھٹے پاکستان پراسپرٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ نجکاری محض حصص کی منتقلی کا نام نہیں بلکہ اس کا مقصد نیا سرمایہ اور جدید مہارت لانا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کو 342.8 ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان اداروں کے لیے حکومتی مالی معاونت 31 فیصد اضافے سے ریکارڈ 804 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

محمد علی نے کہا کہ سرکاری اداروں کے خسارے پورے کرنے کے بجائے قومی وسائل تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی کام تجارتی ادارے چلانا نہیں بلکہ مؤثر پالیسیاں بنانا اور ان پر عملدرآمد کے لیے ضابطہ کار فراہم کرنا ہے۔

محمد علی نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے نتیجے میں ایک عالمی سرمایہ کار پاکستان کی مارکیٹ میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی نجکاری کا عمل اب اہم مرحلے یعنی تفصیلی جانچ پڑتال (ڈیو ڈیلیجنس) میں داخل ہوچکا ہے۔

ان کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایم 6 موٹروے منصوبے میں 672 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کی حقیقی کامیابی فروخت کیے جانے والے اداروں کی تعداد میں نہیں بلکہ نئی معاشی قدر پیدا کرنے میں ہے۔

محمد علی نے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کا معاشی مستقبل اس کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے پالیسیوں میں وضاحت، باہمی تعاون اور اقدامات میں تسلسل ناگزیر ہے۔

Comments

200 حروف