BR100 Decreased By (-0.65%)
BR30 Decreased By (-0.17%)
KSE100 Decreased By (-0.69%)
KSE30 Decreased By (-0.69%)
BAFL 60.09 Decreased By ▼ -0.87 (-1.43%)
BIPL 24.43 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
BOP 31.33 Decreased By ▼ -0.12 (-0.38%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.49 (4.28%)
DFML 17.40 Increased By ▲ 0.61 (3.63%)
DGKC 201.25 Increased By ▲ 0.26 (0.13%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -1.94 (-2.04%)
FCCL 59.60 Decreased By ▼ -0.22 (-0.37%)
FFL 14.35 Decreased By ▼ -0.18 (-1.24%)
GGL 19.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.8%)
HBL 304.90 Decreased By ▼ -2.31 (-0.75%)
HUBC 206.64 Decreased By ▼ -0.74 (-0.36%)
HUMNL 8.00 Decreased By ▼ -0.15 (-1.84%)
KEL 6.17 Decreased By ▼ -0.12 (-1.91%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.04 (0.16%)
MLCF 103.74 Decreased By ▼ -1.39 (-1.32%)
OGDC 313.01 Decreased By ▼ -1.03 (-0.33%)
PAEL 34.95 Decreased By ▼ -0.66 (-1.85%)
PIBTL 13.85 Decreased By ▼ -0.15 (-1.07%)
PIOC 271.00 Decreased By ▼ -4.03 (-1.47%)
PPL 222.50 Decreased By ▼ -1.25 (-0.56%)
PRL 82.70 Increased By ▲ 3.19 (4.01%)
SNGP 94.90 Increased By ▲ 0.44 (0.47%)
SSGC 23.65 Increased By ▲ 0.05 (0.21%)
TELE 7.37 Decreased By ▼ -0.04 (-0.54%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.13 (-1.01%)
TRG 53.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.47 Decreased By ▼ -0.29 (-3.31%)
WTL 1.32 Increased By ▲ 0.01 (0.76%)
پاکستان

پاکستان کا سنگاپور کو غذائی اور زرعی برآمدات بڑھانے پر زور

  • یہ پیش رفت بدھ کو سنگاپور میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سنگاپور کے نائب وزیراعظم و وزیر برائے توانائی، تجارت اور صنعت کم یونگ کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان سنگاپور میں اپنی غذائی اور زرعی مصنوعات کے لیے مارکیٹ تک زیادہ رسائی اور مالیاتی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور مالیات کے شعبوں میں قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔

یہ پیش رفت بدھ کو سنگاپور میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سنگاپور کے نائب وزیراعظم و وزیر برائے توانائی، تجارت اور صنعت کم یونگ کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ ملاقات میں پاکستان اور سنگاپور کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق یہ ملاقات سنگاپور میں جاری سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026 کے موقع پر ہوئی، جس میں وزیر خزانہ شرکت کررہے ہیں۔ سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق بھی اجلاس میں موجود تھیں۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالیات، مصنوعی ذہانت، مالیاتی ٹیکنالوجی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اداروں، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مواقع کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے براہِ راست رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

دونوں جانب سے پاکستانی غذائی اور زرعی مصنوعات کی تجارت میں اضافے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے سنگاپور کی منڈی میں ان مصنوعات کی موجودگی مزید بڑھانے کے امکانات کی نشاندہی کی۔

وزیر خزانہ نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں کررہا ہے۔

واضح رہے کہ محمد اورنگزیب منگل کو 17 سے 19 نومبر 2026 تک کے تین روزہ سرکاری دورے پر سنگاپور پہنچے تھے۔

دورے کے دوران وزیر خزانہ گلوبل ایس ایم ای فنانس فورم میں شرکت کریں گے، جہاں وہ 18 نومبر کو ایس ایم ایز کی ترقی، روزگار اور مسابقتی صلاحیت سے متعلق وزارتی مکالمے سے خطاب کریں گے۔

وہ گلوبل فنانس اینڈ ٹیکنالوجی نیٹ ورک (جی ایف ٹی این) کے زیر اہتمام ایک سیشن میں پاکستانی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Comments

200 حروف