BR100 Increased By (0.23%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.15%)
BAFL 60.54 Increased By ▲ 0.77 (1.29%)
BIPL 24.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.16 (-0.51%)
CNERGY 11.71 Decreased By ▼ -0.02 (-0.17%)
DFML 15.66 Decreased By ▼ -0.03 (-0.19%)
DGKC 202.01 Decreased By ▼ -2.06 (-1.01%)
FABL 95.85 Decreased By ▼ -0.17 (-0.18%)
FCCL 60.64 Decreased By ▼ -1.07 (-1.73%)
FFL 14.77 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.89 Increased By ▲ 0.21 (1.07%)
HBL 308.22 Decreased By ▼ -1.21 (-0.39%)
HUBC 207.02 Increased By ▲ 2.82 (1.38%)
HUMNL 8.39 Decreased By ▼ -0.33 (-3.78%)
KEL 6.34 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 24.72 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
MLCF 104.90 Increased By ▲ 0.97 (0.93%)
OGDC 316.21 Increased By ▲ 0.34 (0.11%)
PAEL 35.56 Decreased By ▼ -0.02 (-0.06%)
PIBTL 14.00 Increased By ▲ 0.34 (2.49%)
PIOC 273.53 Increased By ▲ 2.41 (0.89%)
PPL 227.23 Increased By ▲ 1.16 (0.51%)
PRL 80.87 Increased By ▲ 0.59 (0.73%)
SNGP 94.54 Increased By ▲ 0.59 (0.63%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.48 Decreased By ▼ -0.07 (-0.93%)
TPLP 12.92 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 53.35 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 9.33 Increased By ▲ 0.94 (11.2%)
WTL 1.38 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

یوکرین کا روس اور کریمیا کو ملانے والے پل پر حملہ، معمولی نقصان ہوا ہے،کریملن کا دعویٰ

  • نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ معمولی نوعیت کا ہے۔ پل پر ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے، ترجمان دمتری پیسکوف
شائع اپ ڈیٹ

یوکرین کے ڈرونز نے رات گئے آبنائے کرچ پر واقع اس پل کو نشانہ بنایا جو روس کو جزیرہ نما کریمیا سے ملاتا ہے، تاہم کریملن اور روس کے حمایت یافتہ کریمیا کے گورنر نے پیر کے روز کہا ہے کہ حملے سے پل کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ معمولی نوعیت کا ہے۔ ان کے بقول، پل پر ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے۔

کریمیا کے گورنر سرگئی اکسیونوف نے پیر کی صبح اس سے قبل کہا تھا کہ پل پر ٹریفک کی آمدورفت دوپہر کے قریب تک محدود رکھی جائے گی۔

آبنائے کرچ پر واقع 19 کلومیٹر (12 میل) طویل کریمیا پل روس کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اور جزیرہ نما کریمیا کے درمیان واحد براہِ راست رابطہ ہے۔ روس نے 2014ء میں یوکرین سے اس علاقے پر قبضہ کرکے اسے اپنے ساتھ ضم کرلیا تھا۔

ماضی میں یہ پل یوکرین میں تعینات روسی فوج کے لیے رسد کی ترسیل کا ایک اہم راستہ رہا ہے اور اسے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمایاں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

پل میں سڑک اور ریلوے کے لیے الگ الگ راستے بنائے گئے ہیں، جنہیں کنکریٹ کے ستونوں کا سہارا حاصل ہے۔ بحیرہ اسود اور نسبتاً چھوٹے بحیرہ ازوف کے درمیان بحری جہازوں کی آمدورفت کے مقام پر یہ راستے فولادی محرابوں کے سہارے بنائے گئے ایک وسیع حصے سے گزرتے ہیں۔

فروری 2022ء میں پیوٹن کی جانب سے یوکرین میں روسی فوج بھیجنے کے بعد سے یوکرین متعدد مرتبہ اس پل کو نشانہ بنا چکا ہے۔ اکتوبر 2022ء میں ایک ٹرک میں نصب بم کے دھماکے سے پل کو نقصان پہنچا تھا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے اور کئی ماہ تک پل کی گنجائش محدود رہی۔

رات گئے ہونے والا یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ چند ماہ کے دوران یوکرین میں روسی حملوں میں شدت آئی ہے، جن میں دارالحکومت کیف کے پلوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔

چند ہی ممالک نے کریمیا کو روسی فیڈریشن کا حصہ تسلیم کیا ہے، تاہم کریملن کا کہنا ہے کہ اس علاقے کی حیثیت کا معاملہ ہمیشہ کے لیے طے ہوچکا ہے۔

Comments

200 حروف