BR100 Increased By (0.02%)
BR30 Decreased By (-0.02%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.13%)
BAFL 59.82 Increased By ▲ 0.11 (0.18%)
BIPL 24.42 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
BOP 31.37 Increased By ▲ 0.14 (0.45%)
CNERGY 11.83 Increased By ▲ 0.24 (2.07%)
DFML 15.85 Increased By ▲ 0.12 (0.76%)
DGKC 204.10 Decreased By ▼ -2.27 (-1.1%)
FABL 96.14 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
FCCL 60.84 Decreased By ▼ -0.70 (-1.14%)
FFL 14.92 Decreased By ▼ -0.10 (-0.67%)
GGL 19.60 Decreased By ▼ -0.09 (-0.46%)
HBL 310.97 Increased By ▲ 0.32 (0.1%)
HUBC 204.50 Decreased By ▼ -0.83 (-0.4%)
HUMNL 8.60 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
KEL 6.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 24.81 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
MLCF 103.20 Decreased By ▼ -0.88 (-0.85%)
OGDC 313.47 Increased By ▲ 0.08 (0.03%)
PAEL 35.44 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 13.65 Increased By ▲ 0.18 (1.34%)
PIOC 269.00 Decreased By ▼ -1.51 (-0.56%)
PPL 221.23 Decreased By ▼ -0.58 (-0.26%)
PRL 80.90 Increased By ▲ 1.82 (2.3%)
SNGP 94.20 Increased By ▲ 0.52 (0.56%)
SSGC 24.14 Increased By ▲ 0.27 (1.13%)
TELE 7.42 Increased By ▲ 0.03 (0.41%)
TPLP 12.85 Increased By ▲ 0.34 (2.72%)
TRG 53.76 Increased By ▲ 0.32 (0.6%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.08 (0.96%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.02 (1.6%)
کاروبار اور معیشت

مالی سال 2026-27ء، گیس قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں جمع

  • دونوں کمپنیوں کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے سابقہ ​​تاریخوں سے کرنے کی درخواست
شائع اپ ڈیٹ

سرکاری گیس کمپنیوں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) نے مالی سال 2026-27ء کے لیے گیس کی اوسط مقررہ قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں جمع کرادی ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے سابقہ ​​تاریخوں سے کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں ایس این جی پی ایل نے گیس کی اوسط مقررہ قیمت میں 10 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد قیمت موجودہ 1,702 روپے سے بڑھ کر 1,712.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گی۔دوسری جانب ایس ایس جی سی ایل نے اوسط مقررہ قیمت میں 366.75 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کرتے ہوئے اسے بڑھا کر 2,071.75 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایس این جی پی ایل نے گیس کی مجوزہ قیمت میں ایل این جی سروسز کے اخراجات کی مد میں 60 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ روپے بھی شامل کیے ہیں۔ کمپنی کے لیے ایل این جی کی لاگت 471.16 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موسم سرما کے دوران مقامی گیس کی محدود دستیابی کے باعث اضافی گیس کی فراہمی کے انتظامات کرنا ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے 16 ایل این جی کارگو درکار ہونے کا تخمینہ لگایا ہے۔

دونوں گیس کمپنیوں نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو بھی گیس کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست کی ایک وجہ قرار دیا ہے۔

اوگرا گیس کی مجوزہ قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرنے سے قبل ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

Comments

200 حروف