BR100 Increased By (0.18%)
BR30 Increased By (0.34%)
KSE100 Increased By (0.29%)
KSE30 Increased By (0.32%)
BAFL 60.49 Decreased By ▼ -0.15 (-0.25%)
BIPL 24.48 Increased By ▲ 0.10 (0.41%)
BOP 31.73 Increased By ▲ 0.11 (0.35%)
CNERGY 11.70 Decreased By ▼ -0.07 (-0.59%)
DFML 16.03 Increased By ▲ 0.21 (1.33%)
DGKC 210.60 Increased By ▲ 0.52 (0.25%)
FABL 96.80 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
FCCL 62.22 Increased By ▲ 0.13 (0.21%)
FFL 14.76 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
GGL 19.65 Increased By ▲ 0.23 (1.18%)
HBL 314.00 Increased By ▲ 0.76 (0.24%)
HUBC 208.79 Decreased By ▼ -0.19 (-0.09%)
HUMNL 8.88 Increased By ▲ 0.08 (0.91%)
KEL 6.16 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 24.85 Decreased By ▼ -0.20 (-0.8%)
MLCF 106.00 Increased By ▲ 0.73 (0.69%)
OGDC 317.65 Increased By ▲ 1.56 (0.49%)
PAEL 35.88 Increased By ▲ 0.44 (1.24%)
PIBTL 13.76 Decreased By ▼ -0.03 (-0.22%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 1.32 (0.48%)
PPL 226.01 Increased By ▲ 0.66 (0.29%)
PRL 79.90 Decreased By ▼ -0.49 (-0.61%)
SNGP 94.91 Increased By ▲ 0.18 (0.19%)
SSGC 24.40 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 7.69 Increased By ▲ 0.10 (1.32%)
TPLP 13.11 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
TRG 56.17 Increased By ▲ 1.34 (2.44%)
UNITY 8.46 Increased By ▲ 0.12 (1.44%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.05 (4.1%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای فروٹس معاملے کے بعد کھاڈی کا آئی پی او دسمبر تک مؤخر

  • کپڑا تیار کرنے والی کمپنی نے ابھی تک ڈچ آکشن کی بنیاد پر بک بلڈنگ کے عمل کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا
شائع اپ ڈیٹ

فیشن ریٹیلر کھاڈی پاکستان لمیٹڈ کی مجوزہ ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) میں ایک ماہ کی تاخیر ہوگئی ہے۔ یہ پیش رفت گزشتہ ماہ ایس ای فروٹس کے آئی پی او کو درپیش مشکلات کے بعد ضابطہ جاتی نگرانی میں اضافے کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

کھاڈی کے آئی پی او کی خبر یکم اکتوبر 2026 کو سامنے آئی تھی، جس کے مطابق کمپنی نے اگلے ماہ اسے متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

تاہم اس معاملے کے مالی مشیر عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ آئی پی او اب دسمبر 2026 میں ہوگا۔

کپڑا تیار کرنے والی کمپنی نے ابھی تک ڈچ آکشن کی بنیاد پر بک بلڈنگ کے عمل کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا، جس کے ذریعے حصص کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ اس عمل کے تحت کمپنی اپنے حصص کا ایک حصہ کارپوریٹ اداروں، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور زیادہ مالیت رکھنے والے انفرادی سرمایہ کاروں کو فروخت کرے گی، جبکہ آئی پی او کے ذریعے عام سرمایہ کار بھی حصص خرید سکیں گے۔

معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ آئی پی او میں تاخیر کی وجہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے دونوں اہم ریگولیٹری اداروں کی سخت نگرانی ہے۔ اکتوبر 2026 میں ایس ای فروٹس اینڈ ویجیٹیبلز کے معاملے جیسے واقعے سے بچنے کے لیے آئی پی او سے قبل جانچ پڑتال تیز کردی گئی ہے۔

ایس ای فروٹس کی جانب سے حصص کی فروخت کی پیشکش عملی شکل اختیار نہیں کرسکی تھی، جس کے نتیجے میں آئی پی او کے لین دین میں بعض بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے بعد سرمایہ کاروں کی رقم واپس کرنا پڑی تھی۔

ایس ای سی پی نے طریقہ کار کی بے ضابطگیوں اور مالی معلومات سے متعلق معاملات پر ضابطہ جاتی کارروائی شروع کرنے کے ساتھ تحقیقات بھی شروع کی تھیں۔ اس سلسلے میں ادارے نے متعدد بینکوں اور کمپنی کے آڈیٹرز سے ایس ای فروٹس کے برآمدی ریکارڈ اور دیگر مالی تفصیلات طلب کی تھیں۔

ایس ای سی پی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمد ساجد گوندل نے بتایا کہ ایس ای سی پی کو کھاڈی کی جانب سے آئی پی او کی درخواست موصول ہوچکی ہے، جس کا معمول کے ضابطہ جاتی عمل کے تحت جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بک بلڈنگ کی تاریخوں کا اعلان کمپنی کا اختیار ہے، تاہم اس کے لیے ضروری منظوری حاصل کرنا لازمی ہے۔ ان کے مطابق منظوری ملنے کے بعد ایس ای سی پی پریس بیان جاری کرے گا۔

دوسری جانب، پی ایس ایکس کے ایک عہدیدار نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ کھاڈی کا آئی پی او عمل میں لانے کی تیاری جاری ہے۔

عہدیدار کے مطابق اس وقت ہم کھادی کے پراسپیکٹس پر عوامی آرا وصول کرنے کے عمل میں ہیں۔

اس سے قبل سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق، ویوز کارپوریشن کے ذیلی ادارے کھاڈی نے اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے آئی پی او کے ذریعے 6.2 ارب روپے سے 8.3 ارب روپے تک جمع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

کھاڈی کی بنیادی مارکیٹ پاکستان ہے، جبکہ کمپنی متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا میں بھی کاروبار کررہی ہے۔

Comments

200 حروف