BR100 Increased By (3.36%)
BR30 Increased By (3.5%)
KSE100 Increased By (3.13%)
KSE30 Increased By (3.24%)
BAFL 60.60 Increased By ▲ 1.80 (3.06%)
BIPL 24.49 Increased By ▲ 0.40 (1.66%)
BOP 31.91 Increased By ▲ 0.97 (3.14%)
CNERGY 11.35 Decreased By ▼ -0.75 (-6.2%)
DFML 16.03 Increased By ▲ 0.30 (1.91%)
DGKC 213.51 Increased By ▲ 13.10 (6.54%)
FABL 94.52 Increased By ▲ 2.61 (2.84%)
FCCL 63.61 Increased By ▲ 5.56 (9.58%)
FFL 14.01 Increased By ▲ 0.66 (4.94%)
GGL 19.68 Increased By ▲ 0.44 (2.29%)
HBL 311.41 Increased By ▲ 11.52 (3.84%)
HUBC 209.90 Increased By ▲ 8.29 (4.11%)
HUMNL 8.97 Increased By ▲ 0.34 (3.94%)
KEL 6.21 Increased By ▲ 0.10 (1.64%)
LOTCHEM 24.83 Increased By ▲ 0.40 (1.64%)
MLCF 107.27 Increased By ▲ 7.23 (7.23%)
OGDC 317.02 Increased By ▲ 4.13 (1.32%)
PAEL 34.75 Increased By ▲ 1.27 (3.79%)
PIBTL 13.87 Increased By ▲ 0.68 (5.16%)
PIOC 278.35 Increased By ▲ 16.06 (6.12%)
PPL 227.90 Increased By ▲ 9.94 (4.56%)
PRL 77.26 Decreased By ▼ -8.29 (-9.69%)
SNGP 93.96 Increased By ▲ 2.00 (2.17%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 1.25 (5.53%)
TELE 7.29 Increased By ▲ 0.14 (1.96%)
TPLP 13.93 Increased By ▲ 0.57 (4.27%)
TRG 54.44 Increased By ▲ 1.03 (1.93%)
UNITY 8.61 Increased By ▲ 0.56 (6.96%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

آبنائے ہرمز میں حملوں کے خدشات، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا

  • برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 71 سینٹ یا 0.78 فیصد اضافے کے بعد 92.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بدھ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد گزشتہ سیشن میں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آنے والی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئیں۔ ایران جنگ میں کشیدگی کم ہونے کی امید اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر مسلسل حملوں کے خدشات کے باعث تیل کی منڈی میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 71 سینٹ یا 0.78 فیصد اضافے کے بعد 92.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 49 سینٹ یا 0.57 فیصد بڑھ کر 86.53 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کے مطابق اکتوبر کے دوران آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف کے آبی راستوں میں 37 بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جو جنگ شروع ہونے کے بعد کسی ایک ماہ میں حملوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ نومبر میں بھی اب تک 10 حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کو عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، جبکہ اسی روز تین ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے بھی منگل کو عمان کے شمال مشرق میں ایک اور ٹینکر پر حملے کی اطلاع دی۔

ایل ایس ای جی کے تجزیہ کاروں کے مطابق ممکنہ معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل معمول پر آنے کا انحصار بارودی سرنگوں کی صفائی، انشورنس اخراجات اور جہاز مالکان کے خطرات قبول کرنے پر ہوگا۔

دوسری جانب امریکی خام تیل کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 90 لاکھ بیرل اضافہ ہوا، جبکہ یوکرینی ڈرون حملوں کے باعث اکتوبر کے آخر سے روس کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت میں تقریباً 30 فیصد کمی آئی ہے۔ ادھر روس اور یوکرین کے حکام نے منگل کو ابوظبی میں فروری کے بعد پہلی بار امن مذاکرات کیے۔

Comments

200 حروف