BR100 Increased By (2.62%)
BR30 Increased By (2.52%)
KSE100 Increased By (2.52%)
KSE30 Increased By (2.6%)
BAFL 60.36 Increased By ▲ 1.56 (2.65%)
BIPL 24.34 Increased By ▲ 0.25 (1.04%)
BOP 32.11 Increased By ▲ 1.17 (3.78%)
CNERGY 11.42 Decreased By ▼ -0.68 (-5.62%)
DFML 16.10 Increased By ▲ 0.37 (2.35%)
DGKC 211.29 Increased By ▲ 10.88 (5.43%)
FABL 93.18 Increased By ▲ 1.27 (1.38%)
FCCL 60.75 Increased By ▲ 2.70 (4.65%)
FFL 13.84 Increased By ▲ 0.49 (3.67%)
GGL 19.70 Increased By ▲ 0.46 (2.39%)
HBL 309.16 Increased By ▲ 9.27 (3.09%)
HUBC 208.53 Increased By ▲ 6.92 (3.43%)
HUMNL 8.85 Increased By ▲ 0.22 (2.55%)
KEL 6.16 Increased By ▲ 0.05 (0.82%)
LOTCHEM 24.65 Increased By ▲ 0.22 (0.9%)
MLCF 105.79 Increased By ▲ 5.75 (5.75%)
OGDC 315.60 Increased By ▲ 2.71 (0.87%)
PAEL 34.40 Increased By ▲ 0.92 (2.75%)
PIBTL 13.60 Increased By ▲ 0.41 (3.11%)
PIOC 275.00 Increased By ▲ 12.71 (4.85%)
PPL 227.01 Increased By ▲ 9.05 (4.15%)
PRL 78.50 Decreased By ▼ -7.05 (-8.24%)
SNGP 94.00 Increased By ▲ 2.04 (2.22%)
SSGC 23.45 Increased By ▲ 0.85 (3.76%)
TELE 7.39 Increased By ▲ 0.24 (3.36%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.04 (0.3%)
TRG 54.70 Increased By ▲ 1.29 (2.42%)
UNITY 8.65 Increased By ▲ 0.60 (7.45%)
WTL 1.04 Increased By ▲ 0.02 (1.96%)
دنیا

اکتوبر میں آبنائے ہرمز سے ایل این جی بردار جہازوں کی آمدورفت بلند ترین سطح پر

  • گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 31 ایل این جی بردار ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزرے
شائع اپ ڈیٹ

بحری جہازوں کی نقل و حرکت سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر کے دوران آبنائے ہرمز سے گزر کر روانہ ہونے والے ایل این جی (مائع قدرتی گیس) بردار ٹینکرز کی ماہانہ تعداد رواں سال امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کے باعث بحری آمدورفت متاثر ہونے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایس اینڈ پی گلوبل انرجی کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 31 ایل این جی بردار ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزرے جن میں سے 23 نے قطر کی راس لفان بندرگاہ سے گیس لوڈ کی جبکہ آٹھ ٹینکرز متحدہ عرب امارات کے داس آئی لینڈ سے روانہ ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں ایل این جی کی برآمدات فروری کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اس دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایل این جی بردار جہازوں کی تعداد ستمبر کے 23 کے مقابلے میں بڑھ کر 31 ہو گئی۔

ایس اینڈ پی گلوبل انرجی کے سینئر پرنسپل تجزیہ کار ایرک یپ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری آمدورفت جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آرہی ہے جبکہ قطر میں یہ آمدورفت جنگ سے پہلے کی سطح کے 30 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

دوسری جانب کلیپر کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں ایل این جی کے 42 کارگوز لوڈ کیے گئے جو ستمبر کے 27 کارگوز کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

کلیپر کے مطابق اکتوبر کے دوران قطر کی راس لفان بندرگاہ سے ایل این جی کے 35 کارگوز لوڈ کیے گئے، جن کی مجموعی مقدار 27 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی۔ جنگ شروع ہونے کے بعد یہ بندرگاہ سے ایل این جی کی سب سے زیادہ ماہانہ لوڈنگ تھی جبکہ فروری میں قطر نے تقریباً 62 لاکھ ٹن ایل این جی برآمد کی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق راس لفان سے ایل این جی لے جانے والے دو بحری جہاز، آبنائے ہرمز سے نکلنے کے بعد عمان کے ساحلی علاقے صحار کی لنگرگاہ کے قریب دوسرے بحری جہازوں کے ساتھ شپ ٹو شپ منتقلی کے عمل میں شامل ہوئے۔

ایس سی پریسٹیج نے اپنی ایل این جی بی ڈبلیو ای این این کرسٹل اسکائی نامی جہاز کو منتقل کی جو اب جنوبی کوریا کی جانب رواں دواں ہے۔

اسی طرح ال مفر نے اپنی ایل این جی شینڈونگ ریڈووڈ اور اجنان نامی جہازوں کو منتقل کی جنہوں نے یہ گیس پاکستان پہنچائی۔

کلیپر کے اعدادوشمار کے مطابق داس آئی لینڈ سے اکتوبر میں ایل این جی کی برآمدات کے لیے سات بار لوڈنگ کی گئی جو ستمبر کے برابر رہی۔

Comments

200 حروف