BR100 Increased By (1.71%)
BR30 Increased By (1.69%)
KSE100 Increased By (1.7%)
KSE30 Increased By (1.67%)
BAFL 59.29 Increased By ▲ 0.49 (0.83%)
BIPL 24.65 Increased By ▲ 0.56 (2.32%)
BOP 31.90 Increased By ▲ 0.96 (3.1%)
CNERGY 11.92 Decreased By ▼ -0.18 (-1.49%)
DFML 16.09 Increased By ▲ 0.36 (2.29%)
DGKC 207.50 Increased By ▲ 7.09 (3.54%)
FABL 93.25 Increased By ▲ 1.34 (1.46%)
FCCL 59.60 Increased By ▲ 1.55 (2.67%)
FFL 13.50 Increased By ▲ 0.15 (1.12%)
GGL 19.72 Increased By ▲ 0.48 (2.49%)
HBL 307.01 Increased By ▲ 7.12 (2.37%)
HUBC 207.70 Increased By ▲ 6.09 (3.02%)
HUMNL 8.85 Increased By ▲ 0.22 (2.55%)
KEL 6.21 Increased By ▲ 0.10 (1.64%)
LOTCHEM 24.65 Increased By ▲ 0.22 (0.9%)
MLCF 104.15 Increased By ▲ 4.11 (4.11%)
OGDC 314.44 Increased By ▲ 1.55 (0.5%)
PAEL 34.15 Increased By ▲ 0.67 (2%)
PIBTL 13.45 Increased By ▲ 0.26 (1.97%)
PIOC 270.14 Increased By ▲ 7.85 (2.99%)
PPL 221.50 Increased By ▲ 3.54 (1.62%)
PRL 83.80 Decreased By ▼ -1.75 (-2.05%)
SNGP 93.00 Increased By ▲ 1.04 (1.13%)
SSGC 22.93 Increased By ▲ 0.33 (1.46%)
TELE 7.25 Increased By ▲ 0.10 (1.4%)
TPLP 13.60 Increased By ▲ 0.24 (1.8%)
TRG 54.62 Increased By ▲ 1.21 (2.27%)
UNITY 8.48 Increased By ▲ 0.43 (5.34%)
WTL 1.05 Increased By ▲ 0.03 (2.94%)
دنیا

وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ نے دھاندلی کے الزامات پھر لگادیے

  • کیا کوئی واقعی سمجھتا ہے کہ یہ انتخابات شفاف تھے؟ رائے عامہ کے جائزوں کے نتائج اتنے غلط کیسے ہوسکتے ہیں؟ امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد انتخابی دھاندلی کے بے بنیاد الزامات دوبارہ عائد کردیے، حالانکہ انہوں نے ابتدائی طور پر انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے مخالف جماعت کو مبارک باد دی تھی۔

ٹرمپ نے پیر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ کیا کوئی واقعی سمجھتا ہے کہ یہ انتخابات شفاف تھے؟ رائے عامہ کے جائزوں کے نتائج اتنے غلط کیسے ہوسکتے ہیں؟ تاہم انہوں نے اپنے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ابتدائی ووٹنگ کے دوران ووٹوں کے بڑے بڑے ذخائر سامنے آئے، جن کی وجہ سے کامیابی ناممکن ہوگئی، چاہے کتنے ہی لوگ ووٹ ڈالنے کیوں نہ آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں ووٹر سے زیادہ اہمیت ووٹنگ مشینوں کی ہے۔

ٹرمپ کا یہ مؤقف انتخابات کے چھ روز بعد سامنے آیا ہے، جن میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں کامیابی حاصل کرکے ریپبلکن جماعت کو بڑے سیاسی نقصان سے دوچار کیا۔ ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان میں تقریباً دو دہائیوں کے دوران اپنی سب سے بڑی اکثریت حاصل کی، جبکہ سینیٹ کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔

انتخابی نتائج کے فوری بعد ٹرمپ نے مخالفین جماعت کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی کامیاب انتخابی مہم کا اعتراف کیا تھا۔

انہوں نے انتخابی رات نیویارک ٹائمز کو بتایا تھا کہ وہ نتائج تسلیم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ بعد ازاں فاکس نیوز سے گفتگو میں بھی انہوں نے ڈیموکریٹس کی انتخابی مہم کو سراہا تھا۔

Comments

200 حروف