BR100 Increased By (0.85%)
BR30 Increased By (0.42%)
KSE100 Increased By (0.87%)
KSE30 Increased By (0.83%)
BAFL 58.12 Decreased By ▼ -0.18 (-0.31%)
BIPL 23.38 Increased By ▲ 0.12 (0.52%)
BOP 28.09 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
CNERGY 11.74 Decreased By ▼ -0.54 (-4.4%)
DFML 15.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
DGKC 185.03 Increased By ▲ 2.67 (1.46%)
FABL 92.79 Increased By ▲ 0.29 (0.31%)
FCCL 54.46 Increased By ▲ 0.65 (1.21%)
FFL 13.07 Increased By ▲ 0.27 (2.11%)
GGL 17.70 Decreased By ▼ -0.41 (-2.26%)
HBL 286.16 Increased By ▲ 0.99 (0.35%)
HUBC 197.24 Increased By ▲ 1.96 (1%)
HUMNL 8.64 Increased By ▲ 0.16 (1.89%)
KEL 5.63 Decreased By ▼ -0.01 (-0.18%)
LOTCHEM 23.83 Increased By ▲ 0.28 (1.19%)
MLCF 92.98 Increased By ▲ 1.02 (1.11%)
OGDC 303.63 Increased By ▲ 1.95 (0.65%)
PAEL 31.91 Increased By ▲ 0.10 (0.31%)
PIBTL 12.74 Decreased By ▼ -0.04 (-0.31%)
PIOC 240.41 Increased By ▲ 4.78 (2.03%)
PPL 212.91 Increased By ▲ 0.85 (0.4%)
PRL 84.34 Decreased By ▼ -2.92 (-3.35%)
SNGP 90.03 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
SSGC 22.83 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 6.50 Increased By ▲ 0.06 (0.93%)
TPLP 11.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.4%)
TRG 51.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.77%)
UNITY 7.58 Decreased By ▼ -0.03 (-0.39%)
WTL 0.95 Increased By ▲ 0.01 (1.06%)
پاکستان

بلوچستان میں کارروائیاں، ایک جوان شہید، 17 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

  • ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد
شائع اپ ڈیٹ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے منگل کے روز بتایا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی دو کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے سرپرستی یافتہ 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں یکم نومبر کو فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کی گئیں۔

پہلی کارروائی ضلع کچھی کے علاقے سنی میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے سڑک پر رکاوٹ کھڑی کرنے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 بھارت کے سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری کارروائی ضلع خاران میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں بھارت کے سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک ہو گئے۔

بیان کے مطابق کارروائی کے دوران ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سپاہی حکمت اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

علاقے میں موجود دیگر بھارت کے سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے مطابق ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھی جائے گی۔

دریں اثنا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں کارروائیوں میں 17 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور ضلع کچھی میں سڑک پر رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے بروقت کارروائی کو سراہا۔

انہوں نے خاران میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر بھی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

صدر مملکت نے سپاہی حکمت اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے جوان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

صدر آصف زرداری نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں اور مسلسل کوششیں قومی فخر کا باعث ہیں۔

Comments

200 حروف