دنیا
آبنائے ہرمز میں تین تیل بردار جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا دعویٰ
- ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز میں تین تیل بردار جہاز دھماکوں سے تباہ ہوگئے جبکہ امریکی بحری جہاز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے جمعے کے روز دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تین تیل بردار جہاز اس وقت آگ لگنے کے بعد دھماکوں سے تباہ ہوگئے جب وہ مبینہ طور پر غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے بیان کے مطابق ان جہازوں میں سے ایک 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جا رہا تھا، جو ایک بحری سرنگ سے ٹکرا گیا۔
رائٹرز فوری طور پر اس بیان کی تصدیق نہیں کرسکا۔
ایران نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک امریکی بغیر پائلٹ بحری جہاز کو تباہ کردیا ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ رائٹرز بھی اس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرسکا۔


Comments