BR100 Increased By (0.08%)
BR30 Decreased By (-0.07%)
KSE100 Increased By (0.15%)
KSE30 Increased By (0.12%)
BAFL 55.63 Decreased By ▼ -0.14 (-0.25%)
BIPL 24.44 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
BOP 28.81 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 12.88 Increased By ▲ 0.08 (0.63%)
DFML 16.09 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 181.88 Decreased By ▼ -0.52 (-0.29%)
FABL 91.60 Increased By ▲ 0.20 (0.22%)
FCCL 51.75 Decreased By ▼ -0.24 (-0.46%)
FFL 14.08 Increased By ▲ 0.06 (0.43%)
GGL 20.10 No Change ▼ 0.00 (0%)
HBL 289.71 Increased By ▲ 0.27 (0.09%)
HUBC 194.07 Increased By ▲ 0.83 (0.43%)
HUMNL 9.33 Increased By ▲ 0.12 (1.3%)
KEL 5.94 Increased By ▲ 0.03 (0.51%)
LOTCHEM 25.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.27%)
MLCF 89.73 Decreased By ▼ -0.72 (-0.8%)
OGDC 301.80 Decreased By ▼ -0.45 (-0.15%)
PAEL 33.75 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
PIBTL 13.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 231.49 Increased By ▲ 0.41 (0.18%)
PPL 219.67 Increased By ▲ 0.42 (0.19%)
PRL 105.49 Increased By ▲ 1.73 (1.67%)
SNGP 90.25 Increased By ▲ 0.12 (0.13%)
SSGC 23.10 Increased By ▲ 0.08 (0.35%)
TELE 7.15 Decreased By ▼ -0.08 (-1.11%)
TPLP 11.86 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
TRG 56.50 Increased By ▲ 1.03 (1.86%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 0.97 Decreased By ▼ -0.01 (-1.02%)
مارکٹس

شیڈو فلیٹ پر امریکی پابندیوں میں ممکنہ نرمی، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

  • برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 41 سینٹ یا 0.39 فیصد کمی کے بعد 105.51 ڈالر فی بیرل پر آگئے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعے کی صبح خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے شیڈو فلیٹ پر پابندیوں میں نرمی کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

گرینچ معیاری وقت کے مطابق رات 12 بج کر 12 منٹ پر برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 41 سینٹ یا 0.39 فیصد کمی کے بعد 105.51 ڈالر فی بیرل پر آگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 54 سینٹ یا 0.55 فیصد گر کر 97.43 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

جمعرات کو امریکی خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی کے باعث ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا، جبکہ برینٹ کی قیمت میں معمولی تبدیلی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے جمعرات کو مارکیٹ میں 2 کروڑ بیرل سے زیادہ ڈیزل اور مارچ میں ہنگامی ذخائر سے تیل کی ریکارڈ مقدار جاری کرنے کے بعد باقی ماندہ تیل فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس اقدام کا مقصد رسد بڑھانا اور قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہے۔

ادھر سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں بحری جہازوں پر دوبارہ حملوں نے تیل کی قیمتوں کو سہارا دیا ہے۔ گزشتہ 10 روز کے دوران اہم آبی گزرگاہوں کے اطراف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب، امریکی انتظامیہ بعض ایسے تیل بردار جہازوں پر پابندیاں اٹھانے پر غور کر رہی ہے جو روس، ایران اور وینزویلا سے تیل اور پٹرولیم مصنوعات منتقل کرتے رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر مال برداری کے ریکارڈ اخراجات کم کرنا ہے۔

جمعرات کو حوثی باغیوں نے جنوبی شہر عدن میں صدارتی محل کے احاطے پر میزائل داغے، جس کے نتیجے میں دو محافظ ہلاک ہوگئے، جبکہ سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے سعودی تنصیبات پر متعدد حملوں کی تفصیلات جاری کیں۔

Comments

200 حروف