BR100 Decreased By (-0.63%)
BR30 Decreased By (-0.68%)
KSE100 Decreased By (-0.5%)
KSE30 Decreased By (-0.96%)
BAFL 55.39 Decreased By ▼ -0.91 (-1.62%)
BIPL 24.69 Increased By ▲ 0.04 (0.16%)
BOP 28.85 Decreased By ▼ -0.23 (-0.79%)
CNERGY 12.44 Decreased By ▼ -0.08 (-0.64%)
DFML 16.60 Increased By ▲ 0.14 (0.85%)
DGKC 182.27 Decreased By ▼ -2.11 (-1.14%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.73 (-0.79%)
FCCL 51.36 Decreased By ▼ -0.76 (-1.46%)
FFL 13.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.5%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.12 (-0.62%)
HBL 292.95 Decreased By ▼ -2.81 (-0.95%)
HUBC 194.15 Decreased By ▼ -6.00 (-3%)
HUMNL 9.13 Decreased By ▼ -0.25 (-2.67%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.08 (-1.32%)
LOTCHEM 26.28 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -0.73 (-0.81%)
OGDC 303.70 Decreased By ▼ -2.42 (-0.79%)
PAEL 33.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.94%)
PIBTL 13.82 Increased By ▲ 0.30 (2.22%)
PIOC 235.51 Increased By ▲ 0.05 (0.02%)
PPL 218.47 Decreased By ▼ -0.47 (-0.21%)
PRL 93.08 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
SNGP 90.25 Decreased By ▼ -0.10 (-0.11%)
SSGC 22.79 Decreased By ▼ -0.27 (-1.17%)
TELE 7.06 Decreased By ▼ -0.11 (-1.53%)
TPLP 12.55 Increased By ▲ 0.17 (1.37%)
TRG 54.95 Decreased By ▼ -0.34 (-0.61%)
UNITY 7.61 Decreased By ▼ -0.12 (-1.55%)
WTL 0.99 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

روس یوکرین جنگ بندی کی امید پر عالمی منڈی میں خام تیل سستا

  • برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.54 ڈالر یا 1.47 فیصد کمی کے بعد 103.18 ڈالر فی بیرل پر آگئے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ہے کہ روس اور یوکرین توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر متفق ہوگئے ہیں، جبکہ روس کی جانب سے ڈیزل کی اضافی فراہمی کی توقعات نے بھی قیمتوں پر دباؤ ڈالا۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.54 ڈالر یا 1.47 فیصد کمی کے بعد 103.18 ڈالر فی بیرل پر آگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.54 ڈالر یا 1.68 فیصد گر کر 90.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ آئی سی ای گیس آئل کے سودے بھی 3 فیصد کمی سے 1,436 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

ٹرمپ نے جمعے کو کہا تھا کہ روس فوری طور پر 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل امریکا اور عالمی منڈیوں کو فراہم کرے گا، جبکہ نومبر میں مزید 5 لاکھ ٹن اور اس کے بعد مزید 10 لاکھ ٹن فراہم کیا جائے گا۔ عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق دنیا میں روزانہ ڈیزل کی کھپت تقریباً 2 کروڑ 90 لاکھ بیرل ہے۔

تاہم مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع نے برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رکھی۔ حوثیوں نے ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی، جبکہ آبنائے ہرمز کے قریب تیل بردار جہازوں پر حملوں نے خطے سے تیل کی برآمدات کی بحالی کے امکانات کو بھی متاثر کیا ہے۔

دوسری جانب گولڈمین سیکس نے دسمبر کے لیے برینٹ خام تیل کی قیمت کا تخمینہ 85 ڈالر سے بڑھا کر 90 ڈالر فی بیرل کردیا۔ خلیج میکسیکو میں سمندری طوفان کے بعد شیل، شیورون اور بی پی پیداوار بحال کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔

Comments

200 حروف