BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 56.43 Increased By ▲ 0.21 (0.37%)
BIPL 24.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 29.17 Decreased By ▼ -0.08 (-0.27%)
CNERGY 12.50 Increased By ▲ 0.11 (0.89%)
DFML 16.45 Decreased By ▼ -0.15 (-0.9%)
DGKC 184.60 Decreased By ▼ -0.92 (-0.5%)
FABL 92.35 Decreased By ▼ -0.32 (-0.35%)
FCCL 52.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.1%)
FFL 14.15 Increased By ▲ 0.14 (1%)
GGL 19.26 Increased By ▲ 0.15 (0.78%)
HBL 296.60 Decreased By ▼ -3.26 (-1.09%)
HUBC 200.74 Increased By ▲ 1.07 (0.54%)
HUMNL 9.40 Increased By ▲ 0.09 (0.97%)
KEL 6.07 Increased By ▲ 0.11 (1.85%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.25 (-0.94%)
MLCF 90.82 Decreased By ▼ -0.13 (-0.14%)
OGDC 306.50 Decreased By ▼ -2.16 (-0.7%)
PAEL 34.05 Increased By ▲ 0.32 (0.95%)
PIBTL 13.59 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 235.05 Decreased By ▼ -1.56 (-0.66%)
PPL 219.40 Increased By ▲ 1.05 (0.48%)
PRL 92.90 Increased By ▲ 1.78 (1.95%)
SNGP 90.64 Decreased By ▼ -0.60 (-0.66%)
SSGC 23.10 Increased By ▲ 0.06 (0.26%)
TELE 7.19 Increased By ▲ 0.02 (0.28%)
TPLP 12.40 Increased By ▲ 0.60 (5.08%)
TRG 55.24 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 7.68 Increased By ▲ 0.03 (0.39%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

پی ایس او کا تیل کی فراہمی کے لیے عمان کی او کیو ٹریڈنگ سے معاہدہ

  • معاہدے کا مقصد توانائی کے شعبے میں او کیو ٹریڈنگ اور پی ایس او کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور ترقی دینا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے دونوں ممالک کے درمیان بین الحکومتی معاہدے (آئی جی اے) کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے عمان کی او کیو ٹریڈنگ لمیٹڈ (او کیو ٹی) کے ساتھ خرید و فروخت کا معاہدہ کرلیا ہے۔

سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی نے جمعے کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سلطنت عمان کے درمیان 14 مئی 2018 کو بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت عمان کی نمائندگی کے لیے او کیو ٹریڈنگ لمیٹڈ، جس کا سابق نام عمان ٹریڈنگ انٹرنیشنل لمیٹڈ تھا، جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل کو نامزد کیا گیا تھا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس معاہدے کے تحت پی ایس او نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے خرید و فروخت کے معاہدے کا مسودہ حتمی شکل دینے کی غرض سے او کیو ٹریڈنگ سے رابطے کیے۔ پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ اور وفاقی کابینہ کی باضابطہ منظوری کے بعد 8 اکتوبر 2026 کو دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

پی ایس او اور عمان کی او کیو ٹریڈنگ کے درمیان پاکستان کو اضافی تیل کی کھیپیں فراہم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت جاری تھی۔

اس سے قبل اگست میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک کے توانائی تحفظ اور پیٹرولیم سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے پی ایس او اور او کیو ٹریڈنگ کے درمیان معاہدے کی منظوری دی تھی۔ اس معاہدے کا مقصد توانائی کے شعبے میں دونوں اداروں کے تعاون کو فروغ دینا اور وسعت دینا ہے۔

مارچ میں عمان سے پیٹرول کی تین اور ڈیزل کی ایک کھیپ درآمد کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے عمانی سفیر سے پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر توانائی کی کھیپیں فراہم کرنے کے امکان پر بھی بات کی تھی، جس پر عمانی سفیر نے مثبت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

Comments

200 حروف