BR100 Increased By (0.03%)
BR30 Increased By (0.04%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.28 (0.5%)
BIPL 24.51 Decreased By ▼ -0.13 (-0.53%)
BOP 29.30 Increased By ▲ 0.05 (0.17%)
CNERGY 12.63 Increased By ▲ 0.24 (1.94%)
DFML 16.60 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 185.56 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
FABL 92.35 Decreased By ▼ -0.32 (-0.35%)
FCCL 52.30 Increased By ▲ 0.23 (0.44%)
FFL 14.09 Increased By ▲ 0.08 (0.57%)
GGL 19.37 Increased By ▲ 0.26 (1.36%)
HBL 297.47 Decreased By ▼ -2.39 (-0.8%)
HUBC 200.10 Increased By ▲ 0.43 (0.22%)
HUMNL 9.33 Increased By ▲ 0.02 (0.21%)
KEL 6.07 Increased By ▲ 0.11 (1.85%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.25 (-0.94%)
MLCF 91.25 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
OGDC 306.27 Decreased By ▼ -2.39 (-0.77%)
PAEL 34.05 Increased By ▲ 0.32 (0.95%)
PIBTL 13.61 Increased By ▲ 0.03 (0.22%)
PIOC 237.76 Increased By ▲ 1.15 (0.49%)
PPL 218.62 Increased By ▲ 0.27 (0.12%)
PRL 94.11 Increased By ▲ 2.99 (3.28%)
SNGP 90.85 Decreased By ▼ -0.39 (-0.43%)
SSGC 23.05 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.16 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
TPLP 12.55 Increased By ▲ 0.75 (6.36%)
TRG 55.67 Increased By ▲ 0.45 (0.81%)
UNITY 7.70 Increased By ▲ 0.05 (0.65%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

مشرق وسطیٰ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن معطل

  • مسافر تازہ ترین صورتحال کی تصدیق کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر 786-786 -111 پر رابطہ کریں، ترجمان
شائع اپ ڈیٹ

مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال کی تصدیق کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر 786-786 -111 پر رابطہ کریں۔

پی آئی اے نے پروازوں کی معطلی کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت بھی کی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمن کے حوثیوں نے ایک روز قبل سعودی عرب پر حملوں کی کارروائیوں میں شدت پیدا کردی تھی۔ حوثی میزائل حملوں کے ذریعے مملکت کی فضائی حدود اور تیل کی تنصیبات کو بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ رواں ہفتے ان حملوں میں تین افراد بھی مارے جاچکے ہیں۔

حوثیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ریاض ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جہاں عینی شاہدین نے ایک طیارے سے دھواں اٹھتے دیکھا۔ گروپ نے کارکنوں کو توانائی کی تنصیبات سے دور رہنے کی تنبیہ بھی کی۔ سعودی حکام کے مطابق فضا میں تباہ کیے گئے ایک میزائل کا ملبہ ایک کنڈرگارٹن اور طبی مرکز پر گرا۔

حوثیوں کے حملوں کے بعد لفتھانزا اور ایئر انڈیا نے بھی ریاض کیلئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ یمن میں دوبارہ شدت اختیار کرنے والی خانہ جنگی میں حکومتی فورسز کی حمایت کرنے پر سعودی عرب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ سعودی عرب کے مطابق وہ یمن کی اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حکومت کی اس کارروائی کی حمایت کررہا ہے جس کا مقصد حوثیوں سے علاقے واپس لینا ہے۔

Comments

200 حروف