BR100 Increased By (0.13%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.57 Decreased By ▼ -0.19 (-0.33%)
BIPL 24.80 Increased By ▲ 0.09 (0.36%)
BOP 29.80 Increased By ▲ 0.08 (0.27%)
CNERGY 12.70 Decreased By ▼ -0.23 (-1.78%)
DFML 16.95 Increased By ▲ 0.04 (0.24%)
DGKC 185.90 Decreased By ▼ -1.07 (-0.57%)
FABL 93.31 Decreased By ▼ -0.22 (-0.24%)
FCCL 52.15 Increased By ▲ 0.30 (0.58%)
FFL 14.00 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.52 Increased By ▲ 0.26 (1.35%)
HBL 302.95 Increased By ▲ 0.12 (0.04%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.33 (-0.16%)
HUMNL 9.30 Increased By ▲ 0.03 (0.32%)
KEL 6.06 Increased By ▲ 0.47 (8.41%)
LOTCHEM 25.69 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -0.29 (-0.32%)
OGDC 315.80 Decreased By ▼ -1.25 (-0.39%)
PAEL 34.08 Increased By ▲ 0.10 (0.29%)
PIBTL 13.50 Decreased By ▼ -0.07 (-0.52%)
PIOC 236.81 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 220.50 Decreased By ▼ -0.62 (-0.28%)
PRL 93.92 Decreased By ▼ -0.46 (-0.49%)
SNGP 91.02 Increased By ▲ 0.33 (0.36%)
SSGC 23.23 Increased By ▲ 0.16 (0.69%)
TELE 7.26 Increased By ▲ 0.02 (0.28%)
TPLP 11.90 Increased By ▲ 0.16 (1.36%)
TRG 56.25 Increased By ▲ 0.91 (1.64%)
UNITY 7.74 Decreased By ▼ -0.01 (-0.13%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایم ایل ون کی جزوی فنانسنگ ریلوے اراضی کمرشلائزیشن سے کی جائے، وزیراعظم

  • ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پاکستان ریلوے کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مین لائن ون (ایم ایل ون) کی تعمیر اربوں روپے مالیت کی پاکستان ریلوے کی نشاندہی شدہ اراضی کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرتے ہوئے کی جائے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلوے میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا کام تیز کرنے اور پاکستان ریلوے میں کارپوریٹ طرز کی اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت کی۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ ایم ایل ون پشاور سے کراچی تک 1,733 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو اپ گریڈ اور جدید بنانے سے متعلق ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین نیب کی قیادت میں پاکستان ریلوے کی تجاوزات میں گہری اراضی کی نشاندہی اور واگزاری کے حوالے سے نیب اور وزارت ریلوے کی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پاکستان ریلوے کی ترقی، مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور مال برداری میں اضافے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی جائیدادوں میں موجود حقیقی تجارتی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ قیمتی ریلوے اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کرکے قومی معیشت اور ادارے کی ترقی میں کردار ادا کیا جائے۔

وزیراعظم نے ریلوے اراضی پر مختلف کمرشل منصوبوں کے ذریعے ایم ایل ون کی تعمیر کے لیے بینک فنانسنگ استعمال کرنے کی منظوری بھی دی۔ انہوں نے ریلوے اراضی کی حقیقی تجارتی استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ہفتوں میں جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 1,726 کلومیٹر طویل ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کو کراچی، روہڑی، روہڑی، ملتان، ملتان، لاہور اور لاہور، پشاور سمیت چار بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی، روہڑی سیکشن کی اپ گریڈیشن کے لیے بین الاقوامی فنانسنگ استعمال کی جارہی ہے جبکہ ایم ایل ون کے دیگر حصوں کے لیے مقامی وسائل سے فنڈنگ کے منصوبے تیار کیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ واگزار کرائی گئی ریلوے اراضی کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے اور ایم ایل ون کی تعمیر کے لیے بینک فنانسنگ حاصل کرنے سے متعلق جامع لائحہ عمل دو ہفتوں میں پیش کیا جائے۔

Comments

200 حروف