BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

مشرقِ وسطیٰ سے سپلائی کے حوالے سے خدشات میں کمی، تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی

  • برینٹ فیوچرز 1.84 ڈالر یا 1.8 فیصد کمی کے بعد 98.48 ڈالر فی بیرل پر آگئے
شائع اپ ڈیٹ

مشرقِ وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات میں اضافے اور گروپ آف سیون (جی 7) ممالک کی جانب سے ہنگامی ڈیزل اور خام تیل کے ذخائر جاری کرنے پر اتفاق کے باعث سپلائی کے خدشات میں کمی سے منگل کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

برینٹ فیوچرز 1.84 ڈالر یا 1.8 فیصد کمی کے بعد صبح 10:30 بجے مشرقی امریکی وقت (1430 جی ایم ٹی) پر 98.48 ڈالر فی بیرل پر آگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.42 ڈالر یا 1.6 فیصد کمی سے 88.01 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ان قیمتوں میں کمی کے باعث برینٹ کے 8 ستمبر کے بعد کم ترین سطح پر بند ہونے کا امکان ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کے لیے 31 اگست کے بعد کم ترین اختتامی قیمت متوقع ہے۔

آئل بروکر پی وی ایم کے تجزیہ کار جان ایونز نے کہا، ’’عالمی خام تیل کے بینچ مارک برینٹ کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل کے آس پاس منڈلا رہی ہے، کیونکہ اس نفسیاتی حد سے نمایاں طور پر اوپر جانے کی وجوہات بتدریج کمزور ہورہی ہیں۔۔۔ فی الحال مزید خام تیل کی ترسیل کے امکان نے قیمتوں میں تیزی کو محدود کردیا ہے۔‘‘

کموڈیٹی ٹریڈنگ کی بڑی کمپنی وٹول کے چیف ایگزیکٹو نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ 7 سے 10 روز کے دوران مشرقِ وسطیٰ سے روزانہ تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ بیرل خام تیل اور 20 لاکھ بیرل یومیہ ریفائن شدہ مصنوعات ٹینکروں کے ذریعے روانہ ہوچکی ہیں، جس سے قیمتوں پر دباؤ کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے منگل کو بتایا کہ مشرق سے مغرب جانے والی پائپ لائن کے ذریعے پمپ کیا جانے والا تیل، جو مملکت کے بحیرہ احمر پر واقع برآمدی مرکز ینبع تک جاتی ہے، منگل کی صبح تک 58 لاکھ بیرل تک پہنچ چکا تھا۔

تاہم مشرقِ وسطیٰ سے سپلائی میں مزید خلل پڑنے کے خدشے کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی محدود رہی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ پیر کی شام سعودی عرب کے جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں کو دو حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جن میں 3 افراد زخمی ہوئے اور محدود پیمانے پر نقصان پہنچا، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب یمنی حکومتی فورسز نے حوثیوں سے علاقے واپس لینے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی تیز کردی ہے۔ باغیوں کی جانب سے کئی ہفتوں کی پیش قدمی کے بعد ریاض نے اس مہم کی حمایت میں فضائی حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

دنیا بھر میں تیل کے ذخائر

ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں اس حوالے سے ابہام بڑھنے کے پیش نظر عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) آئندہ ہفتے اجلاس کرے گی، جس میں ڈیزل کے ذخائر جاری کرنے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔ یہ ابہام بھی بڑھ رہا ہے کہ قلت اور ریکارڈ بلند قیمتوں سے نمٹنے کے لیے یورپ اور امریکا کتنے بیرل تیل کے ذخائر سے جاری کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر گروپ آف سیون (جی 7) کی بڑی معیشتوں نے جمعہ کو ہنگامی ذخائر سے 10 کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا اور توانائی کی برآمدات پر پابندیاں عائد نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

تاہم جی 7 نے یہ نہیں بتایا کہ جاری کیے جانے والے خام تیل، ڈیزل اور دیگر مصنوعات میں سے ہر ایک کی مقدار کتنی ہوگی اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ کون سے ممالک اس اقدام میں حصہ لیں گے۔

دریں اثنا امریکا میں تیل کی منڈی کی نظریں منگل کو امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ (اے پی آئی) اور بدھ کو امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) کی جانب سے جاری کی جانے والی ہفتہ وار ذخائر کی رپورٹس پر تھیں۔

تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ 2 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران توانائی کمپنیوں نے امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں 18 لاکھ بیرل کا اضافہ کیا۔

اگر یہ اندازہ درست ثابت ہوا تو اگست کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب خام تیل کے ذخائر میں مسلسل تین ہفتوں تک اضافہ ہوا ہو۔ گزشتہ سال اسی ہفتے ذخائر میں 37 لاکھ بیرل کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ 2021 سے 2025 تک گزشتہ 5 برس میں اس ہفتے کے دوران اوسط اضافہ 17 لاکھ بیرل رہا۔

Comments

200 حروف