BR100 Decreased By (-1.73%)
BR30 Decreased By (-2.67%)
KSE100 Decreased By (-1.35%)
KSE30 Decreased By (-1.34%)
BAFL 56.34 Decreased By ▼ -0.16 (-0.28%)
BIPL 24.50 Decreased By ▼ -0.28 (-1.13%)
BOP 29.00 Decreased By ▼ -0.93 (-3.11%)
CNERGY 12.16 Decreased By ▼ -0.56 (-4.4%)
DFML 17.38 Decreased By ▼ -1.10 (-5.95%)
DGKC 183.00 Decreased By ▼ -4.07 (-2.18%)
FABL 91.59 Decreased By ▼ -1.59 (-1.71%)
FCCL 50.00 Decreased By ▼ -1.13 (-2.21%)
FFL 13.98 Decreased By ▼ -0.43 (-2.98%)
GGL 18.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
HBL 296.40 Decreased By ▼ -5.89 (-1.95%)
HUBC 196.00 Decreased By ▼ -2.64 (-1.33%)
HUMNL 9.40 Decreased By ▼ -0.28 (-2.89%)
KEL 5.76 Decreased By ▼ -0.21 (-3.52%)
LOTCHEM 25.55 Decreased By ▼ -0.70 (-2.67%)
MLCF 88.21 Decreased By ▼ -1.93 (-2.14%)
OGDC 309.56 Decreased By ▼ -5.06 (-1.61%)
PAEL 33.40 Decreased By ▼ -1.37 (-3.94%)
PIBTL 13.30 Decreased By ▼ -0.90 (-6.34%)
PIOC 230.60 Decreased By ▼ -3.40 (-1.45%)
PPL 216.17 Decreased By ▼ -4.49 (-2.03%)
PRL 87.26 Decreased By ▼ -3.09 (-3.42%)
SNGP 87.78 Decreased By ▼ -2.58 (-2.86%)
SSGC 22.60 Decreased By ▼ -0.67 (-2.88%)
TELE 7.06 Decreased By ▼ -0.30 (-4.08%)
TPLP 11.60 Decreased By ▼ -0.50 (-4.13%)
TRG 52.16 Decreased By ▼ -2.23 (-4.1%)
UNITY 7.76 Decreased By ▼ -0.19 (-2.39%)
WTL 0.99 Decreased By ▼ -0.01 (-1%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ سے سپلائی میں اضافہ، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

  • برینٹ خام تیل کے سودے 35 سینٹ یا 0.34 فیصد کمی سے 101.90 ڈالر فی بیرل پر آگئے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پیر کو کم ہوگئیں، کیونکہ مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات میں اضافہ اور گروپ آف سیون ممالک کی جانب سے ہنگامی ذخائر سے تیل جاری کرنے کے فیصلے نے سپلائی بڑھا دی ہے، تاہم ایران جنگ کے باعث خلیجی خطے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو مزید نقصان پہنچنے کے خدشات برقرار ہیں۔

برینٹ خام تیل کے سودے 35 سینٹ یا 0.34 فیصد کمی سے 101.90 ڈالر فی بیرل پر آگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 62 سینٹ یا 0.68 فیصد کمی کے بعد 90.49 ڈالر فی بیرل رہی۔

گزشتہ ہفتے برینٹ کے بیشتر اضافے ختم ہوگئے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گروپ آف سیون ممالک نے جمعہ کو ہنگامی ذخائر سے 10 کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق ستمبر کے آخری ہفتے کے سات میں سے چار دن مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات جنگ سے قبل کی سطح سے تجاوز کرگئیں، اگرچہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہے۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف تجزیہ کار ٹم واٹرر نے کہا کہ جی سیون کے فیصلے سے فوری سپلائی خدشات کم ہوئے ہیں، جبکہ سعودی عرب کی برآمدات بھی جنگ سے پہلے کی سطح کی جانب واپس آ رہی ہیں۔

دریں اثنا حوثیوں نے سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت نے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے کے لیے بڑی فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔

آرامکو نے نومبر کے لیے ایشیا کو خام تیل کی قیمتیں غیر متوقع طور پر چھ سال کی کم ترین سطح تک کم کردی ہیں۔ ادھر اوپیک پلس نے 2027 کے تیل پیداوار کوٹے کے جائزے کو مؤخر کردیا ہے، جبکہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین روسی آئل ریفائنریوں پر حملے مزید تیز کرے گا۔

Comments

200 حروف