BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

روس کا کیف کے ایک اور اہم پل پر حملہ

  • دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

کیف کے میئر نے ہفتے کو بتایا کہ روسی حملے میں کیف کے ایک اہم پل کو نشانہ بنایا گیا جو یوکرین کے بنیادی ڈھانچے پر ہونے والا ایک اور حملہ ہے اور اس کے باعث دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

شمالی پل پر یہ حملہ ڈرون الرٹ جاری ہونے کے بعد کیا گیا جبکہ اس سے ایک روز قبل جنوبی پل کو بھی حملوں کی ایک لہر میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں نے کیف کو تار تار کر دیا ہے۔

فروری 2022 میں روس کے مکمل حملے کے آغاز کے بعد سے جاری اس طویل جنگ میں زیادہ تر توجہ مشرقی علاقوں میں زمینی لڑائی پر مرکوز رہی ہے جبکہ کیف بڑی حد تک ان تباہ کاریوں سے محفوظ رہا ہے جو محاذِ جنگ کے قریب واقع علاقوں میں دیکھنے میں آئیں۔

کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے ہفتے کو ٹیلی گرام پر کہا کہ شمالی پل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہنگامی خدمات کا عملہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔

کلیچکو نے ایک اور بیان میں بتایا کہ حملے کے نتیجے میں پل کی سڑک کی سطح اور ٹرالی بسوں کی بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

فی الحال بائیں کنارے سے دائیں کنارے کی جانب پل کے ذریعے ٹریفک کی آمدورفت بند ہے۔

حالیہ حملہ دریائے دنیپرو پر واقع ان گزرگاہوں پر متعدد حملوں کے بعد ہوا جو دارالحکومت کے مشرقی اور مغربی حصوں کو آپس میں ملاتی ہیں۔

Comments

200 حروف