دنیا
سعودی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے مذاکرات کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے
- خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پیر کو واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے مذاکرات کریں گے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ یہ پیش رفت ریاض اور یمن کے حوثیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ہوئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں ماہ حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی مدد طلب کی تھی، تاہم واشنگٹن نے حملے شروع کرنے سے انکار کردیا۔ البتہ امریکا نے سعودی عرب کو انٹیلی جنس اور اہداف سے متعلق معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔


Comments