BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.7%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.64%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.81 Decreased By ▼ -4.64 (-2.41%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.40 Decreased By ▼ -0.39 (-0.74%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.19 Decreased By ▼ -0.37 (-1.89%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.30 Decreased By ▼ -2.12 (-1.05%)
HUMNL 9.91 Decreased By ▼ -0.25 (-2.46%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.35 Decreased By ▼ -1.81 (-1.94%)
OGDC 313.97 Decreased By ▼ -2.76 (-0.87%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 221.24 Decreased By ▼ -5.67 (-2.5%)
PRL 91.30 Decreased By ▼ -1.72 (-1.85%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.46 (-0.5%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 55.95 Decreased By ▼ -0.61 (-1.08%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکا میں گاڑیوں کے ایندھن کی بچت کے معیارات میں نمایاں کمی کا فیصلہ

  • کاروں اور ٹرکوں کے لیے نئے ایندھن بچت معیارات کی منظوری دے دی ہے، ٹرمپ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن پیر کو 2031 تک گاڑیوں کے ایندھن کی بچت کے معیارات میں نمایاں کمی کا اعلان کرے گا، جس کے ذریعے سابق صدر جو بائیڈن کی جانب سے گاڑی ساز کمپنیوں کو زیادہ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے پر مجبور کرنے کی پالیسی کو تبدیل کیا جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے کاروں اور ٹرکوں کے لیے نئے ایندھن بچت معیارات کی منظوری دے دی ہے، جس سے نئی گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی۔ ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری شان ڈفی نے اسے امریکی آٹو ورکرز کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا۔

محکمے کے تخمینے کے مطابق نئے معیارات سے نئی گاڑیوں کی لاگت میں اوسطاً 930 ڈالر کمی آئے گی، تاہم اس کے نتیجے میں ایندھن کا استعمال اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بڑھ جائے گا۔

بائیڈن انتظامیہ نے 2024 اور 2025 ماڈل گاڑیوں کے لیے ایندھن کی کارکردگی میں سالانہ 8 فیصد اور 2026 کے لیے 10 فیصد اضافہ مقرر کیا تھا، جبکہ 2027 سے 2031 تک سالانہ 2 فیصد اضافے کی شرط عائد کی گئی تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 2031 تک اوسط فیول اکانومی معیار 50.4 میل فی گیلن سے کم کرکے 34.5 میل فی گیلن کرنے کی تجویز دی ہے۔ محکمے کے مطابق اس تبدیلی سے 2050 تک تقریباً 100 ارب گیلن اضافی ایندھن استعمال ہوگا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوگا۔

Comments

200 حروف