BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ٹرمپ کا خطاب، وزیراعظم شہباز شریف کو ’’شاندار انسان‘‘ قرار دے دیا

  • ٹرمپ کا ’’آٹھ جنگیں ختم‘‘ کرانے میں مدد کا دعویٰ، عالمی تنازعات کے حل کے لیے اپنی انتظامیہ کی کوششوں کو اجاگر کیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو ’’شاندار انسان‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی اور پاکستان کو ’’عظیم ملک‘‘ قرار دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ شہباز شریف نے مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع ختم کرانے میں امریکی کردار پر شکریہ ادا کرنے کے لیے انہیں فون کیا تھا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی مداخلت سے 30 کروڑ جانیں بچانے میں مدد ملی۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ’’آٹھ جنگیں ختم‘‘ کرانے میں مدد کی ہے اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے اپنی انتظامیہ کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

ایران کے حوالے سے ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ طے نہ پایا تو اسلامی جمہوریہ کو تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔

انہوں نے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے پر بھی زور دیا اور مصنوعی ذہانت کی بین الاقوامی نگرانی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس ٹیکنالوجی پر عالمی سطح پر ضوابط نافذ کرنے کی کوششوں کی مزاحمت کرے گا۔

ٹرمپ نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی فوجداری عدالت پر اپنی تنقید بھی دہرائی اور کہا کہ امریکی فوجی اہلکار عدالت کے دائرۂ اختیار کے تابع نہیں ہوں گے۔

Comments

200 حروف