BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

  • کارروائی کے دوران 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی برآمد کی گئیں
شائع اپ ڈیٹ

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اتوار کو بتایا ہے کہ بلوچستان میں قلات کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے 18 اور 19 ستمبر کی درمیانی شب پاکستان ہائی وے (چمن، کراچی، این-25) پر لوگوں کی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں نے اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کیلئے ایک چیک پوسٹ قائم کی تھی۔

سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی افراد کو بھی بحفاظت بازیاب کرالیا۔ کارروائی کے دوران 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے قومی شاہراہ پر پُرامن آمدورفت میں خلل ڈالنے اور اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے، مغویوں کو بازیاب کرانے اور گاڑیاں برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن عزمِ استحکام جاری رہے گا اور حکومت بیرون ملک سے حمایت اور سرپرستی حاصل کرنے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے اور مقامی آبادی اور قومی شاہراہوں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Comments

200 حروف