BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

حکومت ایندھن ریلیف اسکیم پر ماہانہ 25 ارب روپے خرچ کرے گی، وزیر پٹرولیم

  • موٹر سائیکل سوار ہفتہ وار جبکہ کار مالکان ہر 10 دن بعد پٹرول سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں، شزہ فاطمہ
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت فیول ریلیف اسکیم کے لیے ماہانہ 25 ارب روپے فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی پٹرول ریلیف اسکیم کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود حکومت نے معاشرے کے کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ بھی موجود تھیں۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم سے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے کم سے کم جانچ پڑتال کے ساتھ رجسٹریشن کا آسان طریقہ متعارف کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکیم کا ہدف موٹر سائیکلوں، رکشوں اور 800 سی سی تک انجن رکھنے والی گاڑیوں کے صارفین ہیں۔ اسکیم کے تحت اہل افراد کو فی لیٹر پٹرول پر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

رجسٹریشن کے طریقہ کار کی تفصیلات بتاتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ اہل افراد گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر، صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ ایس ایم ایس کے ذریعے 9771 پر بھیج کر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ جانے سے پہلے رجسٹرڈ مستحقین کو فیول ریلیف ٹوکن حاصل کرنے کے لیے 9771 پر TOK بھیجنا ہوگا۔ پٹرول پمپ ٹوکن نمبر دیکھنے کے بعد سبسڈی والا پٹرول فراہم کرے گا۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ موٹر سائیکل صارفین ہفتے میں ایک بار جبکہ گاڑیوں کے صارفین ہر 10 دن بعد پٹرول سبسڈی حاصل کرسکیں گے۔ ان کے مطابق سبسڈی گاڑیوں کے لیے 10 لیٹر اور موٹر سائیکلوں کے لیے 5 لیٹر پٹرول کے ٹوکن کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیول ریلیف اسکیم موجودہ صورتحال میں مستحق افراد کا مالی بوجھ کم کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

Comments

200 حروف