BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

امریکا، ایران میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے پر ہفتے بھر تیل کی قیمتوں میں تیزی، ڈیزل ریکارڈ بلند سطح پر

  • برینٹ خام تیل کے فیوچرز کی قیمت 14 سینٹ یا 0.15 فیصد کمی کے ساتھ 95.38 ڈالر فی بیرل رہی
شائع اپ ڈیٹ

خام تیل کی قیمتوں میں رواں ہفتے 6 فیصد سے زائد اضافے کا امکان ہے، کیونکہ سات ماہ سے جاری تنازع میں امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ فوجی جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں، جبکہ امریکا میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ایندھن کی قیمتوں میں کہیں زیادہ تیزی نے دنیا بھر میں مہنگائی اور حکومتوں کے قرض لینے کی لاگت بڑھا دی ہے، جس سے عالمی معیشت کے ’ہارڈ لینڈنگ‘ یعنی اچانک اور شدید معاشی سست روی کا شکار ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

ریسٹاد انرجی کے چیف اکانومسٹ کلاڈیو گالمبرتی نے کہا، ’’معیشت کے تمام شعبے ڈیزل سے متاثر ہوتے ہیں۔ یہی ایک وجہ ہے کہ امریکا میں سرکاری بانڈز پر منافع اتنا زیادہ ہے، کیونکہ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مہنگائی میں مزید اضافہ جاری رہے گا۔‘‘

امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی دشمنی اور روسی ریفائنریوں پر یوکرین کے حملوں کے باعث ایندھن کی رسد میں خلل مزید بڑھ گیا ہے۔

تجزیہ کاروں اور جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اداروں کے مطابق تیل کی ترسیل بدستور متاثر

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل تقریباً معمول کی سطح پر بحال ہوگئی ہے، تاہم تجزیہ کاروں اور تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اداروں کے مطابق تیل کی ترسیل اب بھی شدید متاثر ہے۔

جمعے کو 1015 جی ایم ٹی تک برینٹ خام تیل کے فیوچرز کی قیمت 14 سینٹ یا 0.15 فیصد کمی کے ساتھ 95.38 ڈالر فی بیرل رہی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے فیوچرز 37 سینٹ یا 0.41 فیصد کمی کے بعد 90.93 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

تاہم ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ کی قیمت میں 6.6 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 8.8 فیصد بڑھی، جو 13 جولائی کے بعد اس کی سب سے مضبوط ہفتہ وار کارکردگی ہے۔

اس ہفتے امریکا کے کیے گئے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، جن میں ایرانی شہری بھی شامل تھے۔ یہ جھڑپیں جولائی کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی شدید ترین لڑائی تھی۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل ایران کے فوجی اور شہری بنیادی ڈھانچے، بشمول توانائی کی تنصیبات، کو ’’مفلوج‘‘ کردے گا۔

ایران کے تین اعلیٰ عہدیداروں نے کہا کہ ایران کی معیشت کو مفلوج کرنے کے لیے امریکی مہم، جس کے تحت ایرانی تیل کی برآمدات کی ناکہ بندی اور پابندیوں سے بچنے کی کوششوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کا مقابلہ کرنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ اینالسٹ ٹم واٹرر نے کہا، ’’امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی دشمنی اور آبنائے ہرمز کی صورتِ حال سے متعلق مسلسل غیر یقینی نے خطرات کی قیمت میں مزید اضافے کے لیے کافی بنیاد فراہم کی ہے۔‘‘

ابتدائی بحری اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کو صرف چار اجناس بردار جہاز اہم آبنائے ہرمز سے گزرے، جو گزشتہ 10 دن کی اوسط یومیہ تعداد تقریباً 15 جہازوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔

عراق نے اگست میں اپنی تیل کی برآمدات بڑھا کر تقریباً 23 لاکھ 40 ہزار بیرل یومیہ کر دیں، جو جولائی میں تقریباً 13 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ تھیں۔ عراق کے توانائی کے دو حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

سٹی گروپ (سٹی) نے تیسری سہ ماہی کے لیے برینٹ خام تیل کی اوسط قیمت کی پیش گوئی 80 ڈالر سے بڑھا کر 86 ڈالر فی بیرل کر دی ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے عمل میں اس کی سابقہ توقعات سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔

اے این زیڈ کے تجزیہ کاروں نے بھی جمعے کو قلیل مدت کے لیے برینٹ خام تیل کی قیمت کی پیش گوئی بڑھا کر 95 ڈالر فی بیرل کر دی۔ ان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو قیمتوں میں اس سے بھی زیادہ اضافے کا خطرہ موجود ہے۔

Comments

200 حروف