BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-1%)
KSE100 Decreased By (-0.44%)
KSE30 Decreased By (-0.41%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.24 Decreased By ▼ -0.11 (-0.36%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.29 Decreased By ▼ -4.16 (-2.16%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 305.52 Decreased By ▼ -0.58 (-0.19%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.32 Decreased By ▼ -0.14 (-0.53%)
MLCF 91.68 Decreased By ▼ -1.48 (-1.59%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 223.00 Decreased By ▼ -3.91 (-1.72%)
PRL 91.50 Decreased By ▼ -1.52 (-1.63%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.39 Decreased By ▼ -0.42 (-1.76%)
TELE 7.68 Decreased By ▼ -0.12 (-1.54%)
TPLP 12.66 Decreased By ▼ -0.31 (-2.39%)
TRG 56.44 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

بنگلہ دیش بھی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہشمند

  • ڈھاکا دفاعی معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھ رہا ہے، ہمایوں کبیر
شائع اپ ڈیٹ

ترک سرکاری میڈیا اناطولیہ ایجنسی نے منگل کو رپورٹ کیا کہ بنگلہ دیش نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے جو حال ہی میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قائم کیا گیا سہ فریقی دفاعی معاہدہ ہے۔

اس پیشرفت پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے تصدیق کی کہ ڈھاکا اس دفاعی معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھ رہا ہے ، تاہم اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے اور ابھی تک کوئی باضابطہ پالیسی فیصلہ حتمی نہیں کیا گیا۔

ہمایوں کبیر نے گزشتہ ہفتے ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے ، اس سے قبل وہ وزیرِاعظم طارق رحمان کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے اور مسلم دنیا کے مختلف ممالک بنگلہ دیش کی قیادت سے فعال رابطے میں ہیں تاکہ دفاعی اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جاسکے۔

ہم نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت میں اپنی دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ بنگلہ دیش اب ایک جانی پہچانی اور اہم حیثیت رکھنے والا ملک بن چکا ہے ۔ مغربی ایشیا اور دنیا بھر میں مسلم ممالک کے شراکت دار اب بنگلہ دیش کی قیادت، بالخصوص وزیرِاعظم طارق رحمان کو مختلف معاملات میں اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔

ہمایوں کبیر نےکہا کہ اگر مغربی ایشیا میں کوئی ایسا معاہدہ موجود ہے یا اسلامی ممالک کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ ہوتا ہے تو اس میں شامل ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ ہم اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اسے مثبت انداز میں دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر مسلم دنیا کے مختلف شراکت دار بنگلہ دیشی قیادت کو مختلف منصوبوں میں شرکت کی ترغیب دے رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش بھی متعدد غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ اس معاملے کو مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے تاہم یہ ابھی مشاورت اور غوروفکر کے مرحلے میں ہے۔

Comments

200 حروف