BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

یوکرینی ڈرون حملے میں 2 بچے ہلاک ہوگئے، روس

  • کراسنودار کے علاقائی گورنر وینیامین کونڈراتیف نے پیر کو ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ ڈرون کا ملبہ ایک بچوں کے نجی مرکز پر گرا
شائع اپ ڈیٹ

روس کے جنوبی علاقے کراسنودار میں یوکرین کے ڈرون حملے کے ملبے کی زد میں آکر بچوں کے ایک مرکز میں 2 بچے جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

کراسنودار کے علاقائی گورنر وینیامین کونڈراتیف نے پیر کو ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ ڈرون کا ملبہ ایک بچوں کے نجی مرکز پر گرا، جس کے نتیجے میں 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 7 بچے اور 2 بالغ افراد شامل ہیں۔

گورنر کے مطابق ڈرون گرنے کے بعد ایک گودام میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔ روس کی بڑی ای کامرس کمپنی اوزون نے بھی پیر کو بتایا کہ کراسنودار میں اس کے ایک لاجسٹک مرکز میں ڈرون حملے کے بعد بڑی آگ لگی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یوکرین کی جانب سے روسی گوداموں کو نشانہ بنانے کے حملوں سے پہلے ہی اربوں ڈالر کے معاشی نقصانات ہوچکے ہیں۔ ایسے گودام بھاری حفاظتی حصار میں موجود فوجی تنصیبات کے مقابلے میں نسبتاً آسان اہداف سمجھے جاتے ہیں۔

یوکرین کی فوج نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ وہ اوزون کے خلاف نئی مہم شروع کررہی ہے۔ اس سے قبل روس کی ایک اور بڑی آن لائن ریٹیلر کمپنی وائلڈ بیریز کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

اوزون نے حالیہ دنوں میں وسطی اورینبرگ ریجن، سینٹ پیٹرزبرگ کے مضافات اور سمارا ریجن میں اپنے مراکز پر حملوں کی اطلاع دی ہے۔

روس نے یوکرین میں اپنی مکمل فوجی کارروائی کے چار سال سے زائد عرصے کے دوران شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ جنگ میں ہزاروں شہری ہلاک اور مشرقی و جنوبی یوکرین کے متعدد شہر تباہ ہوچکے ہیں۔

Comments

200 حروف