BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

رواں ہفتے کے اختتام پر بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

  • موسلادھار بارش سے اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ
شائع اپ ڈیٹ

محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل مون سون سرگرمی اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 اگست تک شدید بارش، شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطے میں داخل ہونے والی مضبوط مون سون ہوائیں بالائی سطح پر موجود مغربی ہواؤں کے نظام کے ساتھ مل کر جمعے کی رات سے کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز بارش کے ساتھ بارش، آندھی اور گرج چمک کا باعث بنیں گی۔

کشمیر کی وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، باغ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں جمعے کی رات سے 23 اگست تک بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر، استور، غذر، اسکردو اور ہنزہ میں بھی اس دوران بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، چترال، کوہستان، مردان، صوابی، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور ملحقہ قبائلی اضلاع میں جمعے کی شام سے 23 اگست تک وسیع پیمانے پر بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں جمعے کی رات سے اتوار کی صبح تک موسلادھار بارش متوقع ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، لیہ اور ڈی جی خان میں ہفتے کو بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں بیشتر جنوبی میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم جمعے کی شام اور ہفتے کو موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں کہیں کہیں بارش، آندھی اور گرج چمک متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے کے اختتام پر شدید بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب آ سکتا ہے۔

کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی کے مقامی نالوں اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور آزاد کشمیر کے حساس پہاڑی راستوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے مسافروں اور سیاحوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور بارش کے شدید اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کاشتکاروں کو بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر فصلوں سے متعلق سرگرمیوں میں مناسب ردوبدل اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک بھر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حساس علاقوں میں مشینری اور ضروری وسائل پہلے سے تعینات رکھیں۔

Comments

200 حروف