BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.51%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.97 Decreased By ▼ -1.48 (-0.77%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.65 Decreased By ▼ -0.14 (-0.27%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 92.98 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.45 Decreased By ▼ -0.18 (-0.51%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.60 Decreased By ▼ -3.31 (-1.46%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

ایرانی پائلٹس کی گرفتاری کا دعویٰ، قطر سے تحقیقاتی ٹیم کو داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ

  • کمانڈر محمد باقرزاده کا قطری حکام پر تحقیقات میں تاخیر اور پائلٹوں کی ایران واپسی روکنے کا الزام
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی فوجی عہدیدار نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی تحقیقاتی ٹیم کو ملک میں داخلے کی اجازت دے، تاکہ ان پائلٹس کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں جن کے بارے میں تہران کا دعویٰ ہے کہ انہیں قطری فورسز نے گرفتار کیا ہے۔ قطر نے ایرانی پائلٹس کو حراست میں رکھنے کی تردید کی ہے۔

قطر نے بتایا تھا کہ اس کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ایک پائلٹ کی لاش تلاش کرلی ہے۔ قطری حکام کے مطابق مارچ میں ایرانی طیاروں نے قطری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور رابطے کی کوششوں کا جواب نہیں دیا۔

قطر کا کہنا ہے کہ اس نے لاش ایران کے حوالے کرنے کے لیے تہران سے رابطہ کیا اور سرچ اینڈ ریسکیو کارروائی کی تفصیلات کا جائزہ لینے کی دعوت بھی دی، تاہم ایران نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی لاپتا افراد کی تلاش سے متعلق کمیٹی کے کمانڈر محمد باقرزاده نے کہا کہ ایرانی فضائیہ کے ماہرین اور تحقیقاتی ٹیم کئی ماہ سے قطر جانے کی منتظر ہے۔ انہوں نے قطری حکام پر تحقیقات میں تاخیر اور پائلٹس کی واپسی روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

باقرزاده نے کویت پر بھی چار ایرانی شہریوں کے بارے میں معلومات روکنے کا الزام لگایا۔ ایران کے مطابق یہ افراد پاسداران انقلاب سے وابستہ تھے اور نیوی گیشن میں خرابی کے باعث کویتی حدود میں داخل ہوئے، جبکہ کویت کا کہنا ہے کہ انہیں ملک کے خلاف مبینہ کارروائی کی منصوبہ بندی کا شبہ ہے۔

Comments

200 حروف