BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران کا قطر سے جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے پائلٹوں کی رہائی کا مطالبہ

  • ایرانی فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے قطر میں العدید ایئر بیس پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والے ایرانی پائلٹ کی لاش برآمد کر لی ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی حکام نے ہفتے کے روز جنگ کے دوران قطر میں گرفتار کیے گئے تین پائلٹوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے جنرل محمد باقرزادہ نے خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق کہا، ’’جنگ کے دوران تین ایرانی پائلٹوں کے ایس یو-24 جنگی طیارے گر کر تباہ ہونے کے بعد قطری فورسز نے انہیں زندہ گرفتار کرلیا تھا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ جواد صالحی، عبدالمجید دشتیان اور عمران بہراویشیان گزشتہ چھ ماہ سے قطری فورسز کی حراست میں ہیں۔

باقرزادہ نے انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کو لکھے گئے خط میں تینوں پائلٹوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات یا رابطے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

گزشتہ ماہ ایرانی فوج نے کہا تھا کہ اس نے ایرانی پائلٹ مجید کاظمی کی لاش برآمد کرلی ہے، جو مارچ کے اوائل میں قطر کے العدید ایئر بیس پر ہونے والے حملے میں مارے گئے تھے۔

ایران نے اس سے قبل کہا تھا کہ دیگر پائلٹ لاپتا ہیں، تاہم اس وقت ان کی مبینہ گرفتاری کی خبر منظرِ عام پر نہیں لائی گئی تھی۔

قطر میں واقع العدید ایئر بیس پر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے فارورڈ عناصر کے علاوہ اس کی فضائی اور اسپیشل آپریشنز فورسز بھی موجود ہیں۔ یہ خطے میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا آغاز 28 فروری کو ہوا، جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے خطے کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔

سفارتی کوششوں کے نتیجے میں اپریل میں جنگ بندی ہوئی، جس سے تقریباً 40 روزہ لڑائی کا خاتمہ ہوا۔ اس کے بعد جون میں امن مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک طے پایا، تاہم بعد میں یہ عمل بھی ناکام ہوگیا۔

اس کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں ہوتی رہی ہیں، جن کا زیادہ تر مرکز جنوبی ایران اور تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کے اطراف رہا ہے۔

جولائی کے اواخر سے لڑائی میں نسبتاً وقفہ برقرار ہے۔

Comments

200 حروف