BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سیگمنٹ قائم

  • 33 بروکریج ہاؤسز میں شریعہ کمپلائنٹ اسلامی ونڈوز کے ذریعے سروسز کی فراہمی شروع
شائع اپ ڈیٹ

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سیگمنٹ قائم کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کیپٹل مارکیٹ میں اسلامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے شرعی اصولوں کے مطابق بروکریج سیگمنٹ قائم کردیا ہے۔

ایس ای سی پی نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ 33 بروکریج ہاؤسز نے مخصوص اسلامی ونڈوز کے ذریعے خدمات کا آغاز کردیا ہے۔ کمیشن کے مطابق اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے سرمایہ کار شرعی اصولوں کے مطابق حصص، سکوک اور اسلامی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز میں براہِ راست سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

ریگولیٹر نے بتایا کہ اسلامی بروکریج ونڈوز استعمال کرنے والے سرمایہ کاروں کے فنڈز اسلامی بینکاری کے ذرائع کے ذریعے استعمال کیے جائیں گے جبکہ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے سرمایہ کاری کو صرف شرعی اصولوں کے مطابق سیکیورٹیز تک محدود رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی بروکرز کو سرمایہ کاروں کو سود پر مبنی فنانسنگ یا غیر شرعی لیوریج فنانسنگ فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ریگولیٹر کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ 535 سیکیورٹیز میں سے 308 اس وقت شرعی اصولوں کے مطابق ہیں جو ایکسچینج کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا تقریباً 65 فیصد بنتی ہیں۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر صدیقی نے کہا کہ شرعی اصولوں کے مطابق بروکریج کو فروغ دینا سود سے پاک معیشت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو شفاف اور قابلِ اعتماد اسلامی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔ شرعی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع کی دستیابی سے نئے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرکے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی شرکت کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

ریگولیٹر نے کہا کہ اس اقدام سے سرمایہ کاروں کو اسلامی سرمایہ کاری کی مصنوعات تک زیادہ رسائی حاصل ہوگی

Comments

200 حروف