BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

ایران کے حامی یمنی حوثی گروپ نے اتوار کو سعودی عرب کی آرامکو کی جازان ریفائنری پر ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ حملہ سعودی عرب کی جانب سے ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط کے دو روز بعد کیا گیا۔

سعودی وزارتِ توانائی نے تصدیق کی کہ جازان ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس پر بعد ازاں قابو پالیا گیا، تاہم آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ وزارت کے مطابق متعلقہ ادارے واقعے سے نمٹنے کے لیے ضروری کارروائیاں مکمل کر رہے ہیں۔ ریفائنری جنوب مغربی سعودی عرب میں واقع ہے اور روزانہ 4 لاکھ بیرل خام تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ریفائنری کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ حوثی اس سے قبل جازان اور بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع میں آرامکو کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔

آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین ناصر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ کمپنی کی تنصیبات پر حالیہ حملوں سے پیداوار میں کچھ خلل پڑا، تاہم آپریشنز جلد بحال ہونے کی توقع ہے۔ ان کے مطابق حملوں کا کمپنی کی مجموعی آپریشنل یا مالی کارکردگی پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا۔

یہ کشیدگی عالمی توانائی کی فراہمی میں خلل اور عالمی معیشت میں بے چینی کا باعث بنی ہے۔ گزشتہ ماہ حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحیرہ احمر میں بحری ناکہ بندی کا اعلان بھی کیا تھا۔

Comments

200 حروف