BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
کاروبار اور معیشت

جنگ کے خاتمے سے متعلق غیر یقینی صورتحال، برینٹ خام تیل ایک ڈالر مہنگا

  • برینٹ خام تیل کے سودے 83.55 ڈالر فی بیرل کی سطح پر بند ہوئے
شائع اپ ڈیٹ

برینٹ خام تیل کی قیمت جمعہ کو ایک ڈالر فی بیرل سے زائد بڑھ گئی جس کی وجہ آبنائے ہرمز میں اہم بحری گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے اور اس کا کنٹرول طے کرنے کے لیے جاری مذاکرات کے نتائج سے متعلق بدستور غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

برینٹ خام تیل کے سودے 83.55 ڈالر فی بیرل کی سطح پر بند ہوئے جس میں 1.06 ڈالر (یا 1.3 فیصد) کا اضافہ ہوا جب کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 78.18 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے جن میں 89 سینٹس (یا 1.15 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات کو خام تیل کے سودے 3 ڈالر فی بیرل سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوئے جس کی وجہ ایران کی جانب سے ایسے بل کا جائزہ لینا ہے جس کے تحت آبنائے ہرمز میں امریکی اور اسرائیلی جہازوں پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ جنگ شروع ہونے سے قبل دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کے تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ترسیل معمول کے مطابق اسی راستے سے ہوتی تھی۔

ہفتے کے آغاز میں تیل کی قیمتیں اس توقع پر گرگئی تھیں کہ تنازع کے ممکنہ حل کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد شروع ہونے والے تنازع کے دوران یہ صورتحال بار بار بدلتی رہی ہے اور اب یہ جنگ چھٹے ماہ میں داخل ہوچکی ہے۔ برینٹ کی قیمت میں ہفتہ وار بنیاد پر 8 فیصد سے زائد کمی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 7 فیصد سے زائد کمی متوقع تھی۔

آئل مارکیٹ کے تجزیاتی ادارے وانڈا انسائٹس کی بانی وندھنا ہری نے کہا کہ اگرچہ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے اس ہفتے کے اشاروں نے مارکیٹ کے جذبات میں اتار چڑھاؤ پیدا کردیا ہے لیکن مارکیٹ اب بھی اس بات سے اندھیرے میں ہے کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کیا ہونا ضروری ہے۔

لپو آئل ایسوسی ایٹس کے صدر اینڈریو لپو نے کہا کہ مارکیٹ یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا ایران اور عمان کے درمیان کوئی معاہدہ کسی امریکی پرچم بردار جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے گا؟ کیا یہ کسی امریکی ملکیت والے جہاز کو گزرنے کی اجازت دے گا؟ کیا یہ کسی ایسے جہاز کو گزرنے کی اجازت دے گا جو کسی امریکی بندرگاہ کی طرف جارہا ہو؟

ایران اور عمان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے طے شدہ بحری راستے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ آبنائے دونوں ممالک کے درمیان واقع ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ امریکا ان شرائط سے اتفاق کرے گا یا نہیں۔

تجزیہ کاروں نے مزید کہا کہ اس ہفتے ہونے والی پیشرفت سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

Comments

200 حروف