BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

بلوچستان میں آپریشنز کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک

  • کارروائیاں ضلع واشک اور مستونگ میں کی گئیں،دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹی فورسز نے انسدادِ دہشت گردی کی جاری مہم ردالفضل-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں دو مختلف انٹیلی جنس مبنی کارروائیوں میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست کو ضلع واشک میں فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ ملنے پر کی گئی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ضلع مستونگ میں 6 اگست کو کی گئی ایک اور انٹیلی جنس مبنی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 6 دہشت گرد مارے گئے۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کارروائیاں ملک سے دہشت گردوں اور غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور دونوں آپریشنز میں 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف